بسم اللہ الرحمن الرحیم
متقی و پرہیزگار عالم دین جناب حجۃ الاسلام آقائے شیخ محمد ناصر سقای بی ریا رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر میں ان کے محترم اہل خانہ، چاہنے والوں، دوستوں اور رفقائے کار کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
اس عالم فاضل کی ملک و بیرون ملک وسیع تبلیغی و تعلیمی سرگرمیاں، ان کے فضائل کا ایک حصہ ہیں جسے خداوند عالم شرف قبولیت عطا کرے گا، ان شاء اللہ
میں خداوند متعال سے ان کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
18 جنوری 2025