اس بات پر بھی توجہ دیجیے کہ ان کی شہادت کتنی نمایاں اور اہم شہادت ہے اس وجہ سے کہ وہ سب سے خبیث دشمن کے مقابلے میں ملک کے دفاع کے لیے ڈٹ گئے، ان باتوں پر توجہ رکھیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ائیر ڈیفنس کے ان شہیدوں کے اہل خانہ نے جو حال ہی صیہونی حکومت کے شیطانی حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے، اتوار 3 نومبر 2024 کی دوپہر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے ہردلعزیز عالم دین اور کازرون کے امام جمعہ حجت الاسلام الحاج شیخ محمد صباحی کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے:
رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
وہ قوم جو کمزوری اور ذلت کو تسلیم کر لے اور مقدس اہداف کی راہ میں اپنے کسی فرد کی انگلی کٹانے کے لیے بھی تیار نہ ہو اس کا زوال یقینی ہے اور ذلت و خواری اس کا مقدر ہے۔
30 مارچ 1985
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینیر کمانڈر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے کچھ ساتھی مجاہدین کی غاصب اور نفرت انگیز صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہادت پر ایک پیغام جاری کر کے کہا ہے کہ ہم اللہ کی مدد و نصرت سے انھیں اس جرم اور اسی طرح کے دوسرے جرائم پر پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے:
امیر المومنین نے حکومت قبول کرنے کے لمحے سے لیکر محراب عبادت میں فرق مبارک پر ضربت لگنے تک ایک دن اور ایک لمحہ ایسا نہیں گزارا جس میں آپ اس حق اور حقیقت کے مطالبے سے دست بردار ہوئے ہوں جس کے لئے اسلام آیا۔ نہ کوئی رو رعایت، نہ تکلف، نہ لحاظ، نہ خوف، نہ کمزوری کچھ بھی ان کے سد راہ نہ بنا۔
امام خامنہ ای
28 جولائی 2007
امیر المومنین علیہ السلام کی پوری زندگی سراپا خالصانہ جہاد ہے۔ بچپن میں اسلام لانے سے لیکر 63 برس کی عمر میں شہادت تک زندگی کا ایک لمحہ بھی خالصانہ جدوجہد سے خالی نہیں۔ تاریخ اسلام میں اتنی خدمات انجام دینے والی کوئی اور ہستی نہیں ہے۔
امام خامنہ ای
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ اردبیل کے شہدا پر قومی سیمینار کی منتظمہ کمیٹی کے ارکان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے 13 اگست 2023 کو ہونے والی اس ملاقات میں اپنے خطاب میں اردبیل کے علاقے کی خصوصیات اور شہید و شہادت کے موضوع پر گفتگو کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کی یہ تقریر 20 اگست 2023 کو کانفرنس کی افتتاحیہ تقریب میں جاری کی گئی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
قم میں ترانہ پیش کرنے والی ٹیم کے تمام افراد کی شہادت ایران کے خلاف آٹھ سالہ جنگ کے انتہائی اہم واقعات میں سے ایک تھی۔ کمسن بچے ترانہ پیش کر رہے تھے، اچانک صدام حکومت کے طیارے (اس حکومت کو امریکہ کی حمایت حاصل تھی۔) آکر بمباری کر دیتے ہیں اور تقریبا سارے افراد شہید ہو جاتے ہیں۔
امام خامنہ ای
17 نومبر 2022
صوبہ قم کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی اور اپنے پروگراموں کی تفصیلات سے رہبر انقلاب اسلامی کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے قم، شہید، شہادت، شہید کے ذکر اور اس کے پیغام جیسے موضوعات پر بصیرت افروز گفتگو کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کی یہ تقریر آج 17 نومبر 2022 کو سیمینار میں دکھائی گئی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی نے صوبۂ قم کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے ملاقات میں شہدا پر سیمیناروں کے انعقاد کی دو اہم خصوصیات کا ذکر کیا، شہدا کی یاد کو باقی رکھنا اور ان کے پیغام کو عام کرنا۔
دختر رسول خدا (ص)، صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت پر گزشتہ اتوار سے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کے زیر اہتمام خمسۂ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جو جمعرات کی شب تک جاری رہے گا۔
دختر رسول خدا (ص)، صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت پر گزشتہ اتوار سے تہران کے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر انقلاب اسلامی کے زیر اہتمام خمسۂ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جو جمعرات تک جاری رہے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے 54 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں حالیہ اہم واقعات منجملہ شہادتوں، عسکری قوت کی نمائش اور بے مثال عوامی شراکت کو تاریخ ساز حقیقت کے طلوع کی نشانیوں سے تعبیر کیا اور زور دے کر فرمایا کہ لازمی ہے کہ 'اسلامی انقلاب کا دوسرا قدم' اس حقیقت کو نقطہ کمال تک پہنچائے اور آپ لوگ تاریخ رقم کرنے والے چنندہ افراد کے زمرے میں شامل ہو سکتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعہ 3 جنوری 2020 کی شب شہید جنرل قاسم سلیمانی کے گھر جاکر اہل خانہ کو مایہ ناز کمانڈرکی شہادت کی مبارکباد اور تعزیت دی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مورخہ 30 ستمبر 2019 کو ایران کے صوبہ مرکزی کے 6 ہزار 200 شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والے سیمینار کے منتظمین سے خطاب میں شہادت اور شہیدوں کے بلند درجات کے بارے میں گفتگو کی۔
امام حسین علیہ السلام نے حریت و آزادی کے پرچم کو مضبوطی سے اٹھائے رکھا اور اپنے عزیزوں کی شہادت اور اہل حرم کی اسیری تک ثابت قدم رہے۔ انقلابی مہم کے زاوئے سے یہی عزت و افتخار ہے۔
29 مارچ 2002