آج ہمیں نصیحت کی ضرورت ہے۔ معاشرے میں اخلاقیات کے رشد و نمو کے لیے، اچھے اخلاق کے فروغ کے لیے، مذہبی معاشرے میں مطلوبہ ہمدلی، برادری، اپنائيت اور اخوت کے جذبے کے فروغ کے لیے ہمیں نصیحت کی ضرورت ہے۔ یہ چیزیں ہم کس سے سیکھیں؟ اخلاقیات کی بنیادیں، ائمہ علیہم السلام کے اقوال میں ہیں، ان کی سیرت میں ہیں۔ ہم لوگوں کو خیر خواہی، امید، تعاون، اخوت، صبر، حلم، شکر، نیکی، ایثار اور عفو و درگذر کی دعوت دیں، برے اخلاق، تنگ نظری، مایوسی، بدگمانی، دوسرے کے لیے برا چاہنے، حسد، کنجوسی اور دوسری اخلاقی برائيوں سے لوگوں کو دور کریں۔

امام خامنہ ای

24/5/2011