31 فروردین سنہ 1393 ہجری شمسی مطابق 21 اپریل سنہ 2014 کو صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت نیز بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے یوم پیدائش 20 جمادی الثانی کی مناسبت سے تہران کے حسینہ امام خمینی میں ایک پرشکوہ محفل جشن کا اہتمام کیا گيا جس میں شعرا و خطباء نے شرکت کی اور اپنے بیان اور منظوم نذرانہ عقیدت سے حسینیہ کی فضا کو معطر کر دیا۔