امام علی علیہ السلام دفاعی یونیورسٹی میں کیڈٹس سے خطاب

امام علی علیہ السلام دفاعی یونیورسٹی میں کیڈٹس سے خطاب

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ مسلح افواج ميں، وقت کے تقاضے کے مطابق ضروري ٹريننگ اور جديد ترين فوجي وسائل کے ساتھ ہي ايمان، بصيرت، عزم راسخ اور حقيقي احساس ذمہ داري بھي ضروري ہے- قائد انقلاب اسلامی نے اسي کے ساتھ فرمايا کہ آج دنياو اسلام کے حقيقي حريت پسندی کے پيغام کي تشنہ ہے-
دنیائے اسلام کے علما سے خطاب، تکفیری تحریک اور سامراج کی سازشوں کا جائزہ

دنیائے اسلام کے علما سے خطاب، تکفیری تحریک اور سامراج کی سازشوں کا جائزہ

تکفیریت کے خطرات کا جائزہ لینے کے لئے قم میں منعقد ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے والے دنیا کے اسی سے زائد ملکوں کے شیعہ اور سنی اسکالروں دانشوروں اور علمائے کرام نے منگل کو تہران میں قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
'صوبہ سمنان کے تین ہزار شہید کانفرنس' کی منتظمہ کمیٹی سے خطاب

'صوبہ سمنان کے تین ہزار شہید کانفرنس' کی منتظمہ کمیٹی سے خطاب

'صوبہ سمنان کے تین ہزار شہید کانفرنس' کی منتظمہ کمیٹی کے ارکان نے قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ پیر کے روز ہونے والی اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ سمنان کی نمایاں خصوصیات اور اس خطے سے سماج کو ملنے والی مختلف دینی، علمی اور سیاسی شخصیات کا ذکر کرتے ہوئے صوبہ سمنان کے شہدا پر کانفرنس کے انعقاد اور شہیدوں کے ایثار و قربانی کی قدردانی کو مستحسن اور گراں قدر عمل قرار دیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شہیدوں کی قربانیاں اسلامی انقلاب کا لا زوال سرمایہ ہیں اور ان عزیزوں کی یاد تازہ رکھنا ایک فریضہ ہے۔
جینیئس طلبہ کی آٹھویں کانفرنس کے شرکاء سے خطاب

جینیئس طلبہ کی آٹھویں کانفرنس کے شرکاء سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹیوں کے جینیئس اور با صلاحیت طلبہ و طالبات، قومی اور بین الاقوامی اولمپیاڈوں اور سیمیناروں کے منتخب نوجوانوں سے ملاقات میں یونیورسٹیوں اور سائنسی تحقیقاتی مراکز کے درمیان ایجادات اور علمی کاموں کا ایک عظیم اور جامع چینل قائم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ روئے زمین پر موجود ذخائر اور سرمائے یعنی ملک کے جینیئس نوجوانوں اور ممتاز صلاحیت کے مالک افراد کی استعداد و صلاحیت کی مدد سے ایران کا انتظام و انصرام چلایا جانا چاہئے، زیر زمین وسائل اور تیل کے ذخائر کی نشیب و فراز سے دوچار رہنے والی آمدنی کے ذریعے نہیں۔
پولیس افسران اور کمانڈرو‎ں سے خطاب

پولیس افسران اور کمانڈرو‎ں سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پولیس فورس کی کانفرنس میں شرکت کرنے والے اس محکمے کے افسران، عہدیداران اور محکمہ پولیس میں سیاسی و مذہبی امور کے ذمہ داران سے ملاقات میں محکمہ پولیس کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکورٹی اور قوت و اقتدار کا مظہر قرار دیا۔
یوم مئی کے موقع پر محنت کش طبقے سے خطاب، اقتصادی شعبے سے متعلق اہم ہدایات

یوم مئی کے موقع پر محنت کش طبقے سے خطاب، اقتصادی شعبے سے متعلق اہم ہدایات

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک بھر کے ہزاروں محنت کشوں سے ملاقات میں داخلی پیداواری شعبے سے متعلق مختلف اداروں اور حکام کے فرائض کی تشریح کرتے ہوئے کرپشن اور کالا بازاری کا سختی کے ساتھ سد باب کئے جانے پر زور دیا۔
یوم محنت کشاں کی مناسبت سے خطاب؛ محنت کش طبقے کی تعریف، حقوق اور ذمہ داریوں کا جائزہ (۱)

یوم محنت کشاں کی مناسبت سے خطاب؛ محنت کش طبقے کی تعریف، حقوق اور ذمہ داریوں کا جائزہ (۱)

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 1395/02/08 ہجری شمسی مطابق 27 اپریل 2016 کو بدھ کی صبح یوم مئی کی مناسبت سے محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انقلاب اور اسلامی نظام کے تعلق سے اس صنف کی وفاداری اور ثبات قدم کی قدردانی کی۔
پیغمبر اکرم اور امام جعفر صادق علیہما السلام کے یوم ولادت با سعادت پر خطاب (1)

پیغمبر اکرم اور امام جعفر صادق علیہما السلام کے یوم ولادت با سعادت پر خطاب (1)

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے حکام اور وحدت اسلامی کانفرنس کے غیر ملکی مندوبین سے خطاب میں مسلمانوں کے اتحاد پر تاکید کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنے اشتراکات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اختلافات سے چشم پوشی کریں۔
یوم بعثت پیغمبر کے موقع پر خطاب بعثت سے ملنے والے سبق پر بخوبی عمل کرنے پر تاکید

یوم بعثت پیغمبر کے موقع پر خطاب بعثت سے ملنے والے سبق پر بخوبی عمل کرنے پر تاکید

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یوم بعثت کے مبارک موقع پر ہفتے کی صبح اسلامی نظام کے اعلی حکام، تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات سے ملاقات میں ماڈرن جاہلیت کا ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے بعثت رسول سے ملنے والے سبق پر بخوبی عمل کرنے کی تاکید کی۔ قائد انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ماڈرن جاہلیت جو اسلام سے قبل کی جاہیلت سے زیادہ خطرناک اور وسائل سے لیس ہے، امریکا کی سرکردگی والے سامراج کے ذریعے وجود میں آئی ہے۔
شعرا و ادبا سے خطاب، شعر کی تاثیر اور شاعر کی ذمہ داریوں سے بحث

شعرا و ادبا سے خطاب، شعر کی تاثیر اور شاعر کی ذمہ داریوں سے بحث

نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کی شب ولادت کے موقع پر شعرا و ادبا نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ان میں ایران کے علاوہ ہندوستان، پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور آذربائيجان کے شعرا بھی شامل تھے۔