ایشیئن گیمز اور پیرا گیمز کے مقابلوں کے چیمپیئنس سے خطاب

ایشیئن گیمز اور پیرا گیمز کے مقابلوں کے چیمپیئنس سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح اینچوان ایشیئن گیمز اور ایشیئن پیرا گیمز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات میں کھلاڑیوں‎ کی فتح سے عوام کے اندر قومی افتخار کے جذبے کی بیداری، کھلاڑیوں اور چیمپینس کی دنیا کے کروڑوں تماشائیوں کی نگاہ کے سامنے دینی اقدار و شعائر کی پاسداری اور ترویج کو انتہائی اہم قرار دیا اور زور دیکر کہا کہ عالمی میدانوں میں یہ روحانی استقامت ملت ایران کی مستحکم پائيداری کی علامت ہے۔
 'مجلس خبرگان' کے ارکان سے خطاب، اہم ترین سفارشات

'مجلس خبرگان' کے ارکان سے خطاب، اہم ترین سفارشات

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دنیا، علاقے اور ملک کے حالات کا جامع تجزیہ کرتے ہوئے ایک نئے عالمی نظام کے وجود میں آنے کے آثار کی نشاندہی کی اور مغرب کے تسلط اور موجودہ عالمی نظام کی فکری و عملی بنیادوں میں تزلزل کے اصلی علل و اسباب کا جائزہ لیتے ہوئے فرمایا کہ اس حساس دور میں سب سے اہم فریضہ نئے ورلڈ آرڈر کی تشکیل کے عمل میں زیادہ موثر کردار ادا کرنے کے لئے ملک کی قوت و استحکام میں اضافہ کرنا ہے اور قوت و استحکام میں اضافہ سائنس و ٹکنالوجی، معیشت اور ثقافت جیسے تین عناصر پر منحصر ہے۔
 ادارہ حج و زیارات اور حج مشن کے عہدیداروں کو حج کے تعلق سے اہم ہدایات

ادارہ حج و زیارات اور حج مشن کے عہدیداروں کو حج کے تعلق سے اہم ہدایات

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 16 شہریور 1393 ہجری شمسی مطابق 7 ستمبر 2014 کو اتوار کی صبح اس سال کے حج مشن اور ادارہ حج و زیارات کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں حج کو سرزمین نزول وحی کے روحانی الطاف سے فیض یاب ہونے، اللہ تعالی سے اپنے رابطے کو مستحکم بنانے اور عالم اسلام کی مشکلات کے ازالے کے مقصد سے باہمی مشاورت کا بہترین موقع قرار دیا۔
ادباء و شعراء سے خطاب، شعر کی ماہیت اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ

ادباء و شعراء سے خطاب، شعر کی ماہیت اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ

فرزند رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقعے پر فارسی شعر و ادب کی دنیا کی ممتاز ہستیوں اور نوخیز شعرا و ادباء اسی طرح تاجکستان، افغانستان، ہندوستان اور پاکستان کے اہل شعر و سخن کی قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات ہوئی۔
قرآن کے قاریوں اور حافظوں کی نورانی محفل سے خطاب

قرآن کے قاریوں اور حافظوں کی نورانی محفل سے خطاب

ضیافت الہی اور بہار قرآن کے مہینے رمضان المبارک کے پہلے دن حسینیہ امام خمینی رضوان اللہ تعالیعلیہ میں قرآن کریم کی نورانی محفل میں آیات کلام پاک کی تلاوت سے فضا معطر ہو گئی۔
عید غدیر کے دن مختلف عوامی طبقات سے خطاب، اتحاد پر تاکید

عید غدیر کے دن مختلف عوامی طبقات سے خطاب، اتحاد پر تاکید

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے 21 مہر 1393 ہجری شمسی مطابق 13 اکتوبر 2014 ، پير کو عيد غدير خم کي مناسبت سے ملک کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے ايک اجتماع سے خطاب ميں مسلمانوں کے درميان اختلاف و تفرقے کے ہر اقدام سے پرہيز کي ضرورت پر زور ديا
کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے وقت نامہ نگار سے گتفتگو

کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے وقت نامہ نگار سے گتفتگو

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پروسٹیٹ کے آپریشن کے بعد ایک ہفتہ اسپتال میں گزارا اور پوری طرح صحتیاب ہوکر آج پیر کی صبح اسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔
ہفتہ استاد کے موقع پر اساتذہ اور تعلیم و تربیت کے شعبے کے عہدیداران سے خطاب

ہفتہ استاد کے موقع پر اساتذہ اور تعلیم و تربیت کے شعبے کے عہدیداران سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ استاد کے موقع پر وزیر تعلیم و تربیت (1) اور ملک بھر سے تشریف لانے والے اساتذہ کی کثیر تعداد سے اپنی ملاقات میں تعلیم و تربیت کے شعبے کی عدیم المثال قدر و منزلت، اسی طرح صاحب ایمان، دانا، روشن فکر، خود اعتمادی کے جذبے سے سرشار، امید و نشاط سے معمور نسل کی تربیت میں استاد کے انتہائی اہم اور موثر کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان اعلی اہداف کے حصول کا انحصار تعلیم و تربیت کے شعبے میں 'بنیادی اصلاحات کی دستاویز' کے مکمل اور منظم نفاذ پر ہے۔
مذہبی اقلیتوں کے نمائندہ ارکان پارلیمنٹ سے خطاب، مساویانہ برتاؤ کا جائزہ

مذہبی اقلیتوں کے نمائندہ ارکان پارلیمنٹ سے خطاب، مساویانہ برتاؤ کا جائزہ

پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں سے ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی ریاست میں غیر مسلم شہریوں کے ساتھ سلوک کے تعلق سے اسلام کی تعلیمات کا ذکر کیا۔
انجینیئرنگ کے قومی دن کے پروگراموں کی منتظمہ کمیٹی سے خطاب

انجینیئرنگ کے قومی دن کے پروگراموں کی منتظمہ کمیٹی سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انجینیئرنگ کے قومی دن کے پروگراموں کی منتظمہ کمیٹی کے اراکین سے خطاب میں مقدس دفاع سمیت مختلف مراحل میں ملک کے انجینیئروں کی خدمات کی قدردانی کی۔