ملک کے اعلی حکام سے خطاب، ایٹمی ریڈ لائنوں کی نشاندہی

ملک کے اعلی حکام سے خطاب، ایٹمی ریڈ لائنوں کی نشاندہی

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے اعلی حکام سے ماہ رمضان کی سالانہ ملاقات میں مزاحمتی معیشت کو جامہ عمل پہنانے کے طریقوں، در پیش مسائل اور اس کے تعمیری نتائج پر روشنی ڈالی۔ قائد انقلاب اسلامی نے ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں فیصلہ کن نکات بیان کئے اور ایران کی ایٹمی ریڈ لائنوں کی نشاندہی کی۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکی، ایران کی ایٹمی صنعت کو نابود کر دینے کے در پے ہیں جس کے جواب میں ایران کے حکام ریڈ لائنوں پر زور دیتے ہوئے اچھے معاہدے یعنی منصفانہ، آبرومندانہ اور ایران کے مفادات سے مطابقت رکھنے والے معاہدے کی کوشش میں ہیں۔
'جانباز' کہے جانے والے آٹھ سالہ مقدس دفاع کے زخمیوں سے شفقت آمیز گفتگو

'جانباز' کہے جانے والے آٹھ سالہ مقدس دفاع کے زخمیوں سے شفقت آمیز گفتگو

آٹھ سالہ مقدس دفاع کی یاد میں منائے جانے والے ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر زمانہ جنگ میں زخمی ہوکر جسمانی طور پر معذور ہو جانے والے سپاہیوں نے قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ ملاقات بڑی پرتپاک اور شفقت آمیز تھی۔ ڈھائی گھنٹے تک رہبر انقلاب اسلامی 'جانباز' کہے جانے والے ان فوجیوں سے گفتگو کرتے رہے۔ ملاقات کے وقت 'جانبازوں' کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈروں سے خطاب

پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈروں سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب فورس کے ہزاروں کمانڈروں سے ملاقات میں اس فورس کو اللہ کی عظیم نعمت اور داخلی و بیرونی مسائل میں اسلامی انقلاب کے آگاہ و تیز بیں شعبے سے تعبیر کیا اور اسلامی انقلاب کی حفاظت کے تقاضوں اور اس کے گوناگوں پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ دشمن انقلاب کے ختم ہو جانے کی بیجا امید میں، اثر و رسوخ بڑھانے اور خاص طور پر سیاسی و ثقافتی نفوذ کی فکر میں ہے، تاہم دشمن کی سازشوں کے ادراک، انقلابی جذبے کی تقویت و مضبوطی اور اعلی مقاصد کی تکمیل کی جانب پیش قدمی سے یہ منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔
ماہرین کی کونسل 'مجلس خبرگان' سے اہم خطاب

ماہرین کی کونسل 'مجلس خبرگان' سے اہم خطاب

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بزرگ علمائے دین پر مشتمل کونسل 'مجلس خبرگان' کے ارکان سے ملاقات میں اس کونسل کو اسلامی جمہوریت کا مظہر کامل اور معاشرے کی طمانیت و فکری آسودگی کا سرچشمہ قرار دیا۔
نماز عید کے خطبے، ایٹمی مسئلے اور علاقائی و عالمی حالات کا جائزہ

نماز عید کے خطبے، ایٹمی مسئلے اور علاقائی و عالمی حالات کا جائزہ

ایران کے یکتا پرست مومن عوام نے ماہ رمضان کی عبادات، روزہ داری اور خود سازی کے بعد شکرانے کے طور پر پورے ملک میں عید الفطر کی نماز قائم کی اور سجدہ شکر ادا کیا۔ ملت ایران نے عید سعید فطر کی پرشکوہ نماز میں بارگاہ رب العزت سے ملی رستگاری اور سعادت دنیا و عقبی کے تسلسل کی دعا کی۔ اس باعظمت تقریب کا نقطہ کمال مصلائے تہران میں رہبر معظم انقلاب کی امامت میں پڑھی جانے والی نماز عید تھی۔
شہید ستاری ایروناٹیکل انجینیئرنگ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب (1)

شہید ستاری ایروناٹیکل انجینیئرنگ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب (1)

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی شہید ستاری ایروناٹیکل یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں ایمانی و عقیدتی، علمی و فنی، ادارہ جاتی اور ڈسپلن سے متعلق آمادگی میں روز افزوں اضافے اور مقدس دفاع کے تجربات نئی نسل کے فوجیوں کو منتقل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
گرمی کی تعطیلات کے بعد فقہ کے درس خارج کا آغاز، علما کو اہم ہدایات

گرمی کی تعطیلات کے بعد فقہ کے درس خارج کا آغاز، علما کو اہم ہدایات

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فقہ کے درس خارج کے آغاز میں عوام الناس اور خاص طور پر نوجوانوں کے ذہن و دل کو دین سے منحرف کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر بنائے گئے منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ علماء کا اولیں اور سب سے اہم فریضہ دین و عفت سے معاشرے کو دور کرنے کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ دینی درسگاہوں اور علمائے کرام کو چاہئے کہ سائیبر اسپیس سے آشنائی حاصل کرکے اور اس کے امکانات کو بخوبی استعمال کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات اور مفاہیم کی ترویج کریں۔
صوبہ تہران کے ائمہ جماعت سے خطاب (۱)

صوبہ تہران کے ائمہ جماعت سے خطاب (۱)

رہبر انقلاب اسلامی نےعوام کے دینی ایمان و عقیدے کی تقویت پر ضرورت دیتے ہوئے اسے اسلامی نظام اور انقلاب کی بنیاد قرار دیا اور فرمایا کہ در پیش مسائل کے بارے میں ذمہ داری کی تشخیص کے لئے ضروری ہے کہ دراز مدتی اور ثقافتی نقطہ نگاہ سے معاشرے کی مجموعی صورت حال کا تجزیہ کیا جائے اور رجحان شناسی کی جائے۔
استکبار کی پالیسیوں کا مقابلہ جہاد فی سبیل اللہ کا واضح مصداق،

استکبار کی پالیسیوں کا مقابلہ جہاد فی سبیل اللہ کا واضح مصداق،

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اہل بیت عالمی اسمبلی اور اسلامی ملکوں کی ریڈیو اور ٹی وی نشریات کی یونین کے اجلاس کے مندوبین اور علما و دانشوروں سے ملاقات میں کہا کہ علاقے میں استکبار کی سازشوں کا مقابلہ جہاد فی سبیل اللہ کا واضح مصداق ہے۔
حکام، عوام اور اسلامی ملکوں کے سفیروں سے خطاب، اتحاد بین المسلمین پر تاکید

حکام، عوام اور اسلامی ملکوں کے سفیروں سے خطاب، اتحاد بین المسلمین پر تاکید

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے اعلی حکام، مختلف عوامی طبقات اور تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں سے ملاقات میں اتحاد و یگانگت کو دنیائے اسلام کے لئے شفابخش نسخہ قرار دیا۔ عید الفطر کو ہونے والی اس سالانہ ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ علاقے میں جاری مذہبی اور فرقہ وارانہ جنگ منصوبہ بند سازش ہے، جس کا مقصد مسلمان اقوام کی توجہ صیہونی حکومت کی جانب سے ہٹانا ہے