حضرت زہرا کی تاریخ زندگی، تاریخ رسالت پیغمبر کی ہمسفر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا بصیرت افروز خطاب

حضرت زہرا کی تاریخ زندگی، تاریخ رسالت پیغمبر کی ہمسفر

صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ 3 فروری 2021 کے روز بعض ذاکروں اور شعراء و مداحان اہلبیت سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں حضرت فاطمہ زہرا کو عورت، ماں اور بیوی کے بارے میں اسلامی تعلیمات کا سب سے اعلی عملی نمونہ قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا خطاب:
شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات، شہیدوں کو خراج عقیدت

شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات، شہیدوں کو خراج عقیدت

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران اور ایرانی قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کے مقروض ہیں۔ سات تیر مطابق 28 جون 1981 کے دہشت گردانہ حملے کے شہدا کے اہل خانہ نیز صوبہ تہران کے ان خاندانوں سے ملاقات میں جنھوں نے ایک سے زیادہ شہیدوں کی قربانی دی ہے، قائد انقلاب اسلامی نے ہر دور کے لئے شہیدوں کے امید آفریں، عزم راسخ و روحانی نشاط سے سرشار اور حقائق کو سامنے لانے والے پیغام کا ذکر کیا اور زور دیکر کہا: آج ملک کو پختہ عزم، دشمن کی شناخت، نرم جنگ کے میدانوں میں، بشمول ثقافتی و سیاسی میدانوں کے ہر جگہ دشمن سے مقابلے کے لئے آمادگی کی ضرورت ہے اور جو لوگ دشمن کے کریہ المنظر چہرے پر 'ابلاغیاتی ملمع' چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ قوم کے مفادات کے خلاف کام انجام دے رہے ہیں۔
شہداء پر کانفرنسوں کی منتظہ کمیٹیوں کے ارکان سے خطاب

شہداء پر کانفرنسوں کی منتظہ کمیٹیوں کے ارکان سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی نے مقدس دفاع میں علمی شخصیات کی بھرپور شرکت اور تعاون کو راہ خدا میں قربانی دینے اور جام شہادت نوش کرنے کا جذبہ تمام طبقات میں عام ہو جانے کا ثبوت قرار دیا۔
مختلف عوامی طبقات سے ملاقات، امریکی منصوبوں کے تعلق سے دو ٹوک موقف کا اعلان

مختلف عوامی طبقات سے ملاقات، امریکی منصوبوں کے تعلق سے دو ٹوک موقف کا اعلان

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بعض جگہوں سے دراندازی کی امریکا کی فریب کارانہ کوششوں کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے مستحکم اور مزاحتمی معیشت، علم و سائنس کے روز افزوں فروغ اور عوام اور بالخصوص نوجوانوں میں انقلابی جوش و جذبے کی تقویت و حفاظت کو شیطان بزرگ کی دشمنی کے مقتدرانہ مقابلے کے تین اہم عناصر سے تعبیر کیا۔
حجاج کرام کے امور کے ذمہ داروں سے خطاب

حجاج کرام کے امور کے ذمہ داروں سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج اور زیارت کے سفر کے ذمہ داران اور متعلقہ افراد سے ملاقات میں حج کو اسلام کے تسلسل کا ضامن اور امت اسلامیہ کے اتحاد و عظمت کا مظہر قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس عظیم فریضہ کے انفرادی و اجتماعی پہلوؤں پر ایک ساتھ توجہ دینا ضروری ہے، آپ نے فرمایا کہ حج کے اجتماع میں ملت ایران کے اتحاد بخش تجربات کا تعارف امت اسلامیہ کی قوت و ہمدلی اور یگانگت و یکجہتی میں اضافے کا باعث بنے گا۔
صدر مملکت اور کابینہ کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کلیدی استقامتی معیشت اور کلیدی مسائل پر گفتگو

صدر مملکت اور کابینہ کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کلیدی استقامتی معیشت اور کلیدی مسائل پر گفتگو

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 1394/06/04 ہجری شمسی مطابق 26 اگست 2015 کو صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں گزشتہ دو سال کے دوران صدر مملکت اور کابینہ کی خدمات و مساعی کی قدردانی کی اور اس ملاقات میں بعص وزرا کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ جو رپورٹیں آج پیش کی گئیں، اچھی اور مناسب تھیں، انھیں عوام کے سامنے بھی پیش کیا جانا چاہئے۔
فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے خطاب، اہم ملکی و علاقائی مسائل کا جائزہ

فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے خطاب، اہم ملکی و علاقائی مسائل کا جائزہ

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی صبح فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں ملت ایران کے سلسلے میں امریکی حکومت کی چھتیس سال سے مسلسل جاری دشمنی کے اصلی اہداف اور ایرانی قوم کو پسپا کر دینے کے سلسلے میں اس حکومت کے غلط اندازوں کی وجوہات کو بیان کیا۔
اہل تبریز کے تاریخی قیام کی سالگرہ کے مناسبت سے خطاب

اہل تبریز کے تاریخی قیام کی سالگرہ کے مناسبت سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح صوبہ مشرقی آذربائیجان کے مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے جشن میں عوام کی وسیع اور پرشکوہ شرکت کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی اقتصادی صورت حال، مشکلات کے ازالے کے طریقوں اور خاص طور پر مستحکم و خود کفیل معیشت کے بارے میں گفتگو کی۔
وزارت تعلیم و تربیت معذور افراد کی نگہداشت کے ادارے اور سوشل سیکیورٹی کے ادارے کے کارکنوں سے خطاب

وزارت تعلیم و تربیت معذور افراد کی نگہداشت کے ادارے اور سوشل سیکیورٹی کے ادارے کے کارکنوں سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 23 تیر سنہ 1372 ہجری شمسی مطابق 14 جولائی سنہ 1993 عیسوی کو وزارت تعلیم و تربیت، معذور افراد کی نگہداشت کرنے والے ادارے اور سوشل سیکورٹی کے محکمے کے کارکنوں سے خطاب میں اسلامی انقلاب سے رونما ہونے والے تغیرات کا ذکر کیا۔
ماحولیات کی حفاظت کے سلسلے میں متعلقہ عہدیداروں کو فیصلہ کن ہدایات

ماحولیات کی حفاظت کے سلسلے میں متعلقہ عہدیداروں کو فیصلہ کن ہدایات

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماحولیت اور قدرتی وسائل کی حفاظت کے محکمے کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں ہوا کی آلودگی، گرد و غبار کے طوفان، جنگلات، چراگاہوں اور ہریالی کو نقصان پہچانے والے اقدامات کی روک تھام کے لئے متعلقہ اداروں کی طرف سے صحیح منصوبہ بندی، مدبرانہ اقدامات اور دائمی اور سنجیدہ طور توجہ کی ضرورت پر زور دیا۔