اسٹریٹیجک نظریاتی نشست میں

اسٹریٹیجک نظریاتی نشست میں "انصاف" کے موضوع پر بحث

اسلامی جمہوریہ ایران میں 27 اردیبہشت سنہ 1390 ہجری شمسی مطابق 17 مئی سنہ 2011 کو دوسری اسٹریٹیجک نظریاتی نشست کا انعقاد ہوا۔ ان علمی نشست میں انصاف اور مساوات کے موضوع پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور یونیورسٹیوں اور دینی علوم کے مرکز کے مفکرین، دانشوروں، اساتذہ اور محققین نے تبادلہ خیال کیا۔  
عدلیہ کے سربراہ اور اعلی عہدیداروں سے خطاب

عدلیہ کے سربراہ اور اعلی عہدیداروں سے خطاب

عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ محمد یزدی، اعلی عہدہ داروں اور جج صاحبان نے پانچ تیر تیرہ سو ستر ہجری شمسی مطابق چھبیس جون انیس سو اکانوے عیسوی کو قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے عدلیہ کی کارکردگی کی تعریف کی اور مزید بہتر کارکردگی کے لئے اہم سفارشات کیں۔ آپ نے عدلیہ کو کسی بھی ملک کی صورت حال کو پرکھنے کا معیار قرار دیا۔ قائد انقلاب اسلامی کے مطابق عدلیہ کی کارکردگی اتنی درست ہونی چاہئے کہ معاشرے کے ایک ایک فرد کو اس پر مکمل اعتماد ہو۔
امام خمینی کی برسی کے غیر ملکی مہمانوں کی پہلی جماعت سے خطاب

امام خمینی کی برسی کے غیر ملکی مہمانوں کی پہلی جماعت سے خطاب

بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی دوسری برسی پر ملک ہی نہیں بیرون ملک سے بھی عقیدت مندوں کا ایک جم غفیر تہران کے بشہت زہرا قبرستان میں امام خمینی کے روضہ اقدس پر دکھائی دیا۔ اس اجتماع میں غیر ملکی مہمانوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ غیر ملکی مہمانوں نے برسی کے پروگراموں میں شرکت کرنے کے ساتھ ہی قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے بھی دو گروہوں کی شکل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر قائد انقلاب اسلامی نے اپنے مختصر خطاب میں عالم اسلام کے لئے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی بے مثال خدمات اور آپ کے مقام و منزلت کا ذکر کیا۔
حج کمیٹی کے اعلی عہدہ داروں اور کارکنوں سے خطاب

حج کمیٹی کے اعلی عہدہ داروں اور کارکنوں سے خطاب

ایران کے ادارہ حج و زیارات کے عہدہ داروں منجملہ حجت الاسلام والمسلمین رے شہری اور دیگر کارکنوں اسی طرح علماء اور ذمہ دار افراد نے پہلی خرداد سن تیرہ سو ستر ہجری شمسی مطابق 22 مئی 1991 عیسوی کو قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے عازمین حج کے لئے قبولی اعمال و عبادات کی دعا کی اور حج کے دوران بہترین طرز سلوک اور دوسرے ملکوں کے حجاج کرام سے محبت آمیز برتاؤ کی سفارش کی۔ آپ نے سفر حج کے دوران عازمین حج کے وقار کا خیال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یوم اساتذہ اور یوم محنت کشاں پر قائد انقلاب اسلامی کا خطاب

یوم اساتذہ اور یوم محنت کشاں پر قائد انقلاب اسلامی کا خطاب

ملک کے ممتاز اساتذہ اور محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے 11 اردیبہشت سن 1370 ہجری شمسی مطابق پہلی مئی 1991 عیسوی کو قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے محنت کش طبقے اور اساتذہ کے بارے میں اسلامی نقطہ نگاہ پر روشنی ڈالی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر ان دونوں طبقات کی اہمیت کو بیان کیا۔ آپ نے دونوں ہی طبقات کو مخلصانہ جذبے کے تحت عمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان کا عمل عبادت کا درجہ بھی حاصل کر لے۔ قائد انقلاب اسلامی نے علاقائي حالات اور عالمی سامراج کی پالیسیوں اور ریشہ دوانیوں پر بھی تبصرہ کیا۔
فوجی آپریشن

فوجی آپریشن " فتح المبین" کی یادگار کا دورہ اور خاضرین سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گیارہ فروردین سن تیرہ سو نواسی ہجری شمسی مطابق اکتیس مارچ دو ہزار دس کو جنوبی علاقے دشت عباس میں مقدس دفاع سے متعلق ایرانی جوانوں کے فوجی آپریشن فتح المبین کی یادگار کا دورہ کیا۔
ملک کی تعمیر نو اور تیز پیشرفت کی ضرورت پر تاکید

ملک کی تعمیر نو اور تیز پیشرفت کی ضرورت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران میں ملکی سطح پر تعمیر نو کے کاموں میں مصروف تعمیری جہاد کے ادارے کے عہدہ داروں اور اہلکاروں، حج کے دوران سامراجی طاقتوں کے خلاف اظہار نفرت کرنے پر سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں کے وحشیانہ حملے میں شہید ہو جانے والے ایرانی حاجیوں کے اہل خاندان اور سن انیس سو نوے میں ایران میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ نے اٹھائیس خرداد تیرہ سو ستر ہجری شمسی مطابق اٹھارہ جون سن انیس سو اکانوے عیسوی کو قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ حاضرین سے خطاب میں قائد انقلاب اسلامی نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے تعمیر نو کے کاموں کو پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آپ نے تاکید فرمائی کہ زلزلے، عراق کی جانب سے مسلط کردہ جنگ اور ملک کے سابق سلطنتی نظاموں کے نتیجے میں ملک بھر میں پھیل جانے والی تباہی اور پسماندگی کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔
ادارہ حج کے عہدہ داروں سے قائد انقلاب اسلامی کا خطاب

ادارہ حج کے عہدہ داروں سے قائد انقلاب اسلامی کا خطاب

ایرانی حجاج کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین ری شہری اور مکے و مدینے میں قائد انقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر کے اراکین نے تیئيس تیر سن تیرہ سو ستر ہجری شمسی مطابق چودہ جولائی سن انیس سو اکیانوے عیسوی کو تہران میں قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے امور حج کی بنحو احسن انجام دہی پر ایران کے ادارہ حج کے عہدہ داروں اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ آپ نے حج کو ایک سنہری موقع قرار دیتے ہوئے عالم اسلام کی سطح پر پیغام رسانی کے لئے اس موقع کا بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر تاکید فرمائی۔ قائد انقلاب اسلامی نے حج کے مختلف مناسک کے لئے پوری دقت نظر کے ساتھ منصوبہ بندی کئے جانے کی ضرورت پر زور د یا۔
شہدائے

شہدائے "ہفتم تیر" کے اہل خاندان کے اجتماع سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے آٹھ تیر سن تیرہ سو ستر ہجری شمسی مطابق انتیس جون انیس سو اکانوے عیسوی کو ہفتم تیر کے اہم ترین اور انتہائی اندوہناک سانحے کی برسی کی مناسبت سے اس دن کے شہیدوں کے اہل خانہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں اس واقعے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آپ نے اسے ایسا واقعہ قرار دیا جو کسی بھی ملک، قوم اور نظام کے لئے کاری ضرب کا درجہ رکھتا ہے لیکن ملت ایران کے اندر ایسا استحکام پیدا ہو چکا تھا کہ اس واقعے کے بعد بھی یہ قوم اپنے راستے پر گامزن رہی۔ قائد انقلاب اسلامی نے سامراجی طاقتوں کی سازشوں کا ذکر کیا اور ان سازشوں کی جانب سے ہمیشہ ہوشیار رہنے کی ہدایت کی۔
ماہ محرم کے قریب علماء و مبلغین کے اجتماع سے خطاب

ماہ محرم کے قریب علماء و مبلغین کے اجتماع سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بیس تیر تیرہ سو ستر ہجری شمسی مطابق گیارہ جولائی انیس سو اکانوے عیسوی کو ماہ محرم کے قریب آنے کی مناسبت سے علماء و مبلغین کے اجتماع سے اپنے خطاب میں اس صنف کی اہم ترین ذمہ داریوں اور فرائض پر روشنی ڈالی۔ قائد انقلاب اسلامی نے علماء کے موثر ترین کردار کو بیان کیا اور عالمی و علاقائی حالات کے تعلق سے ان کی ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔