قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک کی افواج کی مشترکہ ہائی کمان کے عہدہ داروں اور کمانڈروں سے خطاب میں فوج کی عوامی مقبولیت و حمایت کو نہایت اہم سرمایہ اور فتح و کامرانی کی بنیاد قرار دیا۔ قائد انقلاب اسلامی کے مطابق وہ فوج اور وہ حکومت جسے عوامی تائید و حمایت حاصل نہ ہو، کمزور اور دشمنوں کی سودے بازی کے سامنے جھک جانے پر مجبور ہوتی ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے ملکی افواج کو نئی ایجادات کی ترغیب دلائی اور فرمایا کہ فوج میں اس کے لئے ضروری صلاحیتیں موجود ہیں اور ان صلاحیتوں سے استفادہ بھی کیا جا رہا ہے۔