رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 13 فروردین 1398 ہجری شمسی مطابق 2 اپریل 2019 کو نائب صدر، کابینہ کے بعض دیگر ارکان، مسلح فورسز کے چیف آف اسٹاف، فوج اور پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈروں، پولیس فورس اور رضاکار فورس کے عہدیداران، کرائسس مینجمنٹ کمیشن کے عہدیداران، امدادی اداروں کے عہدیداران سے ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو اقدامات کی صورت حال کا جائزہ لیا۔