بسم الله الرّحمن الرّحیم
پورے ملک میں یوم شجر کاری اور درخت لگانے کی تقریب بڑا بابرکت دن اور بڑی مبارک تقریب ہے۔ اس لئے کہ نباتات اور درخت انسان کی زندگی میں برکتیں لاتے ہیں۔ مبارک ہونے کا یہی مطلب ہے۔ یعنی ایسی چیز جس میں برکتیں ہیں۔ نباتات برکتوں کا سرچشمہ ہیں۔ آکسیجن بھی پیدا کرتے ہیں، پانی کی بھی حفاظت کرتے ہیں، اپنے پھلوں اور پیداوار سے انسان کو بہرہ مند بھی کرتے ہیں، ماحول کو بھی خوبصورت اور پرکشش بناتے ہیں، یعنی ہر پہلو سے نباتات سے انسان کو فائدہ پہنچتا ہے۔ بنابریں نباتات، شجر کاری، چراگاہوں، جنگلات اور ان تمام چیزوں پر سب کو توجہ دینا چاہئے جن کا درختوں اور سبزے کی روئیدگی سے تعلق ہے۔
ایک اور کام جس پر عہدیداران کو ضرور توجہ دینا چاہئے، یہ ہے کہ شہروں میں موجود درختوں کو ختم ہونے سے بچائیں۔ شہر تہران میں کچھ باغات ہیں، شہر کے اندر کچھ بڑے گھر اور باغات ہیں جن کے مالکان یا دوسرے افراد وہاں کے درختوں کو ختم کرنے کی فکر میں ہیں۔ درخت کاٹ کر زمین کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ سختی کے ساتھ اس کی نگرانی کرنا چاہئے اور اس کام کو روکنا چاہئے جو شہری زندگی اور شہری آسودگی پر ایک ضرب کے مترادف ہے۔
درخت لگانے اور سبزہ اگانے کے سلسلے میں ایک اہم چیز (Watershed Management) ہے۔ اگر (Watershed Management) کے مسئلے کو متعلقہ ادارے سنجیدگی سے لیں اور اسے اہمیت دیں، وہ ادارے بھی جو وزارت زراعت سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ادارے بھی جو وزارت الیکٹریسٹی سے تعلق رکھتے ہیں، تو بلا وجہ آنے والے سیلاب کو بھی روکا جا سکتا ہے، گرد کے طوفان کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے اور نباتات اور درختوں کے دیگر فوائد بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
(Watershed Management) کا عمل انجام دینے کے وقت اگر (Watershed Management) کے مراکز میں درخت لگا دئے جائیں تو شاید اس کے فوائد کافی بڑھ جائیں۔ البتہ اس کا فیصلہ ماہرین کریں گے اور وہ اپنی رائے دیں گے۔ آج اور ان ایام میں جو لوگ بھی درخت لگا رہے ہیں وہ سب لطف و برکت و رضائے پروردگار سے بہرہ مند ہوں۔
و السّلام علیکم و رحمة الله