یوم قدس مسلمانوں کو زندہ رکھنا چاہئے، میں نے بار بار اسرائیل کی حرص و طمع کی طرف سے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایسا نہیں ہے کہ جن سرزمینوں کو اس نے غصب کر لیا ہے بس اسی پر وہ اکتفا کرے گا، اب آپ نے دیکھ لیا کہ اس نے اپنا دار الحکومت قدس کو قرار دے دیا ہے اور یہ سب چیزیں جو امریکہ ، انسانی حقوق کے طرفداروں اور ان (عالمی) اداروں  اور نشستوں کی طرف سے ہیں یہ سب کچھ غیر موزوں اشعار کے سوا کچھ نہیں ہیں، ایسا نہیں ہے کہ امریکہ سنجیدگی کے ساتھ اس کا مخالف ہو کہ اسرائیل کا دار الحکومت قدس ہو اور اس کے بعد بھی اسرائیل اس طرح کی حرکت کر سکے، یہ سب کچھ دکھاوے اور نمائش کے سوا کچھ نہیں ہے، یہ سب آپس میں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں کہ ہم مسلمانوں کو نگل جائیں؛  ان لوگوں کو جو ایشیا میں، افریقہ میں اور ان مقامات پر ہیں اور افسوس یہ ہے کہ مسلمانوں کو اب بھی ہوش نہیں آ رہا ہے۔

امام خمینی 

6/اگست/1980