قائد انقلاب اسلامی نے مقدس دفاع (1980 تا 1988) کے واقعات کو تحریری، تصویری اور فلمی شکل میں محفوظ اور ناظرین کے سامنے پیش کرنے والے ماہر کیمرامین، فوٹوگرافروں اور ادبا سے ملاقات میں ان کی کاوشوں اور فنی تخلیقات کو نہایت اہم قرار دیا اور اس قسم کی سرگرمیوں کے جاری رہنے پر تاکید فرمائی۔