رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم محنت کشاں کی مناسبت سے اپنے خطاب میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور اسلام کے نقطہ نگاہ سے اس طبقے کی فضیلت بیان کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے 30 اپریل 2017 کے اپنے خطاب میں ملک کے محنت کش طبقے کے مسائل بھی بیان کئے اور انھیں حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ (1)