ایران میں 16 اور 17 جنوری 2018 کو اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے پارلیمنٹ اسپیکروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عالم اسلام کے اہم مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کیا گيا۔ 16 جنوری کی شام اجلاس کے مندوبین نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ دنیائے اسلام کلیدی مسائل کے سلسلے میں اپنا موقف بلند آواز میں بیان کرے۔