ایران پر مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ بڑی عبرتوں اور بڑے اسباق کا ذخیرہ ہے۔ صدام کی آٹھ سالہ جارحیت کے جواب میں ملت ایران کے آٹھ سالہ مقدس دفاع کے واقعات بے پناہ اہمیت کے حامل ہیں۔ پاسداران انقلاب فورس اور دیگر اداروں کے تعاون سے مختلف عوامی طبقات کے لوگ ان علاقوں کے مشاہدے کے لئے جاتے ہیں جو آٹھ سالہ جنگ میں ملت ایران کی قربانیوں اور بے مثال شجاعتوں کے واقعات کا آئینہ ہیں۔ لوگ ان علاقوں کا دورہ بڑے اشتیاق اور جذبہ احترام کے ساتھ کرتے ہیں۔ راہیان نور کاروانوں کے ذمہ داران نے 6مارچ 2017 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی جس میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بڑے اہم نکات بیان کئے۔ (۱)