ملک کے یونیورسٹی طلبہ نے 7 جون 2017 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ماہ رمضان المبارک میں حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں انجام پانے والی اس ملاقات میں طلبہ نے مختلف موضوعات پر اپنے نظریات بیان کئے جس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی تفصیلی گفتگو میں طلبہ کے سوالوں کے جواب دئے اور گوناگوں موضوعات پر روشنی ڈالی۔ (1)