رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 14 نومبر 2017 کو مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں سے اپنی ملاقات میں صوبہ کرمان شاہ کے زلزلے کا ذکر کیا اور متاثرین کے تعلق سے عہدیداران کے جذبات کی قدردانی کرتے ہوئے اس بات پر تاکید فرمائی کہ امداد رسانی اور باز آبادکاری کا کام تسلسل سے جاری رہنا چاہئے۔