رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سنہ 1389 ہجری شمسی مطابق2010 میں سفر قم کے دوران تاریخی جمکران مسجد کے خدام سے ملاقات میں اس مسجد کے بارے میں اور وہاں خدمت گزاری کی اہمیت کے تعلق سے کچھ نکات بیان کئے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس مقدس مسجد کے تعلق سے انقلاب سے پہلے کے اپنے تاثرات اور اس مسجد پر اولیائے الہی اور عرفاء کی خاص توجہ کے بارے میں بتایا۔