اسلامی تبلیغات کو آرڈینیٹنگ کونسل کے ارکان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 27 دسمبر 2017 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی تبلیغ اور مغربی پروپیگنڈے کے فرق کو بیان کیا (1)۔ یہ ملاقات 2009 میں صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والے آشوب کے خلاف عوام کی تاریخ ساز ملک گیر ریلیوں کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔