جس وقت تقوا اور پرہیزگاری کی بات ہوتی ہے، انسان کا ذہن شرع مقدس کے ظواہر، محرمات و واجبات کی رعایت کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے جو سامنے کی چیز ہے، نماز پڑھتے رہیں، رقومات شرعیہ ادا کرتے رہیں، روزہ رکھیں، جھوٹ نہ بولیں۔ یقیناً یہ سب چیزیں اہم ہیں لیکن تقویٰ دوسرے پہلوؤں کا بھی حامل ہے، ہم میں سے زیادہ تر ...
آج ہماری مشکل تفرقہ آرائی ہے جبکہ قرآن نے تفرقہ آرائی سے منع کیا ہے، ’’تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا‘‘ (اے صاحبان ایمان! خبردار) ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے تفرقہ پھیلایا اور (کھلی نشانیاں آجانے کے بعد بھی) اختلاف کیا۔ سورہ آل عمران، آیت نمبر ۱۰۵) اور حکم دیا ہے کہ متحد رہی...
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 25 جون 2023 کو بعض شہدا کے لواحقین سے ملاقات میں ملک کی حفاظت و پیشرفت میں شہدا کے کردار پر روشنی ڈالی اور شہیدوں کے لواحقین کے مقام و مرتبے کو بیان کیا۔
خطاب حسب ذیل ہے۔
طاغوتی نظام اور اُس سے قبل کی حکومتیں بھی ایران میں عوامی حکومتیں نہیں تھیں، عوام کوئی حیثیت نہیں رکھتے تھے، ایک شخص انگریزوں کی مدد سے (اقتدار میں) آگیا تھا، تہران میں فوجی بغاوت کردی تھی اور خود کو بادشاہ کا نام دے دیا تھا، بعد میں بھی جب وہ ایران سے جارہا تھا یعنی جب اس کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا کی...
پرہیزگاری، پاکیزگی اور پاک دامنی اپنا شعار بنائیے، زندگی کو منظم رکھیے، اس کے تمام مراحل میں نظم و ضبط کو حکمراں کیجئے اور پوری سنجیدگی سے علوم و معارف کے حصول اور استفادے کے ساتھ اپنی الہی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کیجئے اور ظلم و استکبار اور محرومیوں کے خلاف اپنے جنگی اسلحے کبھی بھی (کندھوں س...
ظلم و ستم، امتیازی سلوک اور توہین و تحقیر ہر حال میں غلط ہے، اگر آپ دنیا کے اعلی ترین مرد ہوں اور آپ کی بیوی، بالفرض تعلیم اور معلومات کے لحاظ سے ایک کم علم خاتون ہوں یا ایک نچلے خاندان اور طبقے سے تعلق رکھتی ہوں تب بھی آپ کو حق نہیں ہے کہ اس پر معمولی ترین ظلم اور اس کی اہانت کریں۔ عورت ابد تک، وہی...
اللہ کے بھیجے آسمانی ادیان نے جو الہی اور آسمانی جڑوں کے حامل ہیں، لوگوں میں بلا وجہ امیدوں کی جوت نہیں جگائی ہے، ایک حقیقت کو انھوں نے بیان کیا ہے۔ انسانوں کی خلقت اور بشریت کی طویل تاریخ میں ایک حقیقت موجود ہے اور وہ حقیقت یہ ہے کہ حق و باطل کے درمیان یہ مقابلہ آرائی ایک دن حق کی کامیابی اور باطل ...
تقوی اور پرہیزگاری، دنیا و آخرت کی کامرانیوں کی کنجی ہے، بھٹکی ہوئی بشریت، جو طرح طرح کی انفرادی اور اجتماعی مشکلات اور مصیبتوں پر فریاد کررہی ہے، خدا کی طرف سے بے فکری، بے احتیاطی، لاپرواہی، جہالت اور بے توجہی کی مار اور کیچڑ کے اس دلدل میں دھنس جانے کا نتیجہ ہے جو اس نے اپنے لئے خود تیار کیا ہے، و...
اسکول اور کالج کے جوانوں اور ان کے گروہوں اور یونینوں کو مضبوط و مستحکم فکری بنیادوں کی ضرورت ہے، یہ ان کی ایک قطعی ضرورت ہے، میں نے ان کو ہمیشہ یہ نصیحت کی ہے ... اگر ایک نوجوان کے، خصوصاً کالج کے نوجوانوں کی معرفت کے سرچشمے مستحکم ہوں تو اس کا دل قوی اور اس سے قدم ثابت و استوار ہوجاتے ہیں اس کے اق...
کبھی کچھ مذاق اڑایا جانا اور توہین کیا جانا بڑے بڑے آدمیوں کو لاچار بنادیتا ہے اور اس طرح وہ نہ چاہتے ہوئے بھی جماعت کے ہمرنگ ہوجاتے ہیں۔ اس وقت بڑی طاقتیں اپنے ہاتھ ان کے دلوں پر رکھ دیتی ہیں، چھپ کر قہقہہ لگاتی ہیں کہ ان کا کام ہو گيا اور انھوں نے راستے کی رکاوٹوں کو ہٹادیا۔ فلاں انقلابی تحریک کا ...