بسمہ تعالیٰ

• یہ انقلاب کی تاریخ کے ایک اہم واقعے یعنی سنہ 1979 میں جاسوسی کے اڈے پر قبضے کے بارے میں ایک پختہ اور مفید رپورٹ ہے۔

یہ کتاب میڈیا اور پروپیگنڈے کے میدان میں ہماری ایک خالی جگہ کو پر کر دیتی ہے۔ ہم نے عالمی محاذ آرائيوں میں روایتوں اور تشریح کی جنگ پر ضروری توجہ نہیں دی ہے اور ہمارے دشمنوں اور بدخواہوں نے ہماری غفلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے واقعات کو تحریف کے ساتھ پیش کیا ہے۔

اس اہم میدان میں ہوشیارانہ اقدام کے سبب اس کتاب کے مصنف اور ان کی گرانقدر کوشش کی قدردانی کی جانی چاہیے۔ کتاب بڑے سلیس انداز میں لکھی گئي ہے اور اس کی تحقیق اور تجزیے منطقی، صداقت پر مبنی اور اطمینان بخش ہیں۔

• کتاب کے لیے جو نام منتخب کیا گيا ہے، وہ بہت عمدہ ہے۔

اکتوبر 2024

واضح رہے کہ کتاب "روزویلٹ اسٹریٹ کا اسٹاپ" تہران میں امریکا کے سفارتخانے پر قبضے کے بارے میں ایک ڈاکیومینٹری تحریر ہے جسے محمد محبوبی نے تحریر کیا ہے۔ 608 صفحات پر مشتمل یہ کتاب پولیٹکل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے شا‏ئع کی ہے۔