#قرآن کی روشنی میں

روحانیت پر توجہ، الہی اخلاقیات پر توجہ اور ساتھ ہی انسانی ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا، وہ چیز ہے جو اسلام میں ہے، اسلام کا راستہ اعتدال کا راستہ ہے، انصاف کا راستہ ہے۔ انصاف کا ایک ہمہ گير معنی ہے، تمام میدانوں میں انصاف - یعنی ہر چیز کو اس کی جگہ پر رکھنا - یہ چیز مد نظر ہونی چاہیے، درمیانی انسانی راستہ "وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ اُمَّۃً وَسَطًا لِّتَكُونُوا شُھَدَاءَ عَلَى النَّاسِ (اسی طرح ہم نے تم کو ایک درمیانی امت بنایا ہے تاکہ تم عام لوگوں پر گواہ رہو۔ سورۂ بقرہ، آيت 143)


کوریڈورز حکومت کی ترجیح ہیں اور شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب کے کوریڈورز کے لیے ضروری وسائل مہیا کر دیے گئے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے KHAMENEI.IR سے ایک تفصیلی گفتگو کی جس میں انھوں نے ملک کے مختلف مسائل کے ساتھ ہی اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ صدر مملکت کے اس انٹرویو کے اہم حصے پیش کیے جا رہے ہیں۔

مہدویت کیا ہے؟

انسان کو نجات دہندہ کی ضرورت

انسانی تاریخ میں شاید شاذ و نادر ہی ایسا ہوا ہوگا کہ جب ساری دنیا میں انسانوں کو اور انسانی معاشروں کو اس شدت کے ساتھ ایک نجات دہندہ کی ضرورت کا احساس ہوا ہو۔ ایک نجات دہندہ کی ضرورت کا احساس، امام مہدی کی ضرورت کا احساس، دست قدرت پروردگار کی ضرورت کا احساس، ایک معصوم کی امامت کی ضرورت کا احساس، عصمت اور ہدایت الہی کی ضرورت کا احساس۔ تاریخ میں بہت کم ہی ایسے دور ہوں گے جب انسان کو اس عظیم حقیقت کا اس شدت کے ساتھ احساس ہوا ہو۔ (9 اپریل 2020)