#قرآن کی روشنی میں

روحانیت پر توجہ، الہی اخلاقیات پر توجہ اور ساتھ ہی انسانی ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا، وہ چیز ہے جو اسلام میں ہے، اسلام کا راستہ اعتدال کا راستہ ہے، انصاف کا راستہ ہے۔ انصاف کا ایک ہمہ گير معنی ہے، تمام میدانوں میں انصاف - یعنی ہر چیز کو اس کی جگہ پر رکھنا - یہ چیز مد نظر ہونی چاہیے، درمیانی انسانی راستہ "وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ اُمَّۃً وَسَطًا لِّتَكُونُوا شُھَدَاءَ عَلَى النَّاسِ (اسی طرح ہم نے تم کو ایک درمیانی امت بنایا ہے تاکہ تم عام لوگوں پر گواہ رہو۔ سورۂ بقرہ، آيت 143)


کوریڈورز حکومت کی ترجیح ہیں اور شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب کے کوریڈورز کے لیے ضروری وسائل مہیا کر دیے گئے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے KHAMENEI.IR سے ایک تفصیلی گفتگو کی جس میں انھوں نے ملک کے مختلف مسائل کے ساتھ ہی اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ صدر مملکت کے اس انٹرویو کے اہم حصے پیش کیے جا رہے ہیں۔

تیز رفتار، متحدہ، علاقائی

ایران کی حکمت عملی، دفاعی ہے۔ ایران جنگ کا خواہاں نہیں ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ اپنی اسٹریٹیجی کو جامۂ عمل پہنانے کی خاطر اپنے دفاع کے لیے صرف دفاعی حکمت عملی استعمال کرے۔ یہ وہ نکتہ ہے جو گزشتہ کچھ مہینوں میں ملک کے فوجی اور دفاعی حکام مختلف انداز میں بیان کر چکے ہیں۔