#قرآن کی روشنی میں

روحانیت پر توجہ، الہی اخلاقیات پر توجہ اور ساتھ ہی انسانی ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا، وہ چیز ہے جو اسلام میں ہے، اسلام کا راستہ اعتدال کا راستہ ہے، انصاف کا راستہ ہے۔ انصاف کا ایک ہمہ گير معنی ہے، تمام میدانوں میں انصاف - یعنی ہر چیز کو اس کی جگہ پر رکھنا - یہ چیز مد نظر ہونی چاہیے، درمیانی انسانی راستہ "وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ اُمَّۃً وَسَطًا لِّتَكُونُوا شُھَدَاءَ عَلَى النَّاسِ (اسی طرح ہم نے تم کو ایک درمیانی امت بنایا ہے تاکہ تم عام لوگوں پر گواہ رہو۔ سورۂ بقرہ، آيت 143)


لبنان کی مزاحمت کی ہر کامیابی کی کنجی رہبر معظم کے ہاتھ میں ہے

آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر نشر و اشاعت کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR نے حزب اللہ کے دو شہید سیکرٹری جنرلز کی تشییع جنازہ کے موقع پر، شہید حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین کے ساتھ ہونے والی ایک تفصیلی گفتگو کو پہلی بار شائع کیا ہے۔ یہ گفتگو ایران کے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع کی ہے۔ شہید صفی الدین نے اس گفتگو میں حزب اللہ لبنان اور حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے درمیان تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات اور یادداشتیں بیان کی ہیں۔

امریکا کی پراکسی فورس

سنہ 1956 کی نہر سویز کی جنگ مغربی ایشیا اور شمالی افریقا کے علاقے میں امریکا کے گھسنے کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوئي۔ جب مصر کے صدر جمال عبدالناصر نے سوویت یونین کی حمایت سے مشرق وسطی میں برطانیہ اور فرانس کی طاقت کو کنٹرول کرنے کے لیے نہر سویز کو قومیانے کا قدم اٹھایا تو اس وقت کی دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے ذریعے اور صیہونی حکومت کی مداخلت سے ایک جنگ ہوئي جو اس خطے میں ایک نئے نظام کے سامنے آنے پر منتج ہوئي۔ جمال عبدالناصر نے سنہ 1948 میں اسرائیل سے عربوں کی شکست کے بعد، عربوں کی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے نہر سويز کو قومیانے کا فیصلہ کیا تاکہ اس قدم کے ذریعے خطے میں پیرس اور لندن کے اثر و رسوخ کو ختم کر دیں۔ ان کی یہ خواہش، قاہرہ پر ان کے اقتدار کا خاتمہ کرنے ہی والی تھی کہ اچانک سوویت یونین اور امریکا میدان میں کود گئے اور انھوں نے لندن کو الٹیمیٹم دے کر جنگ کو روک دیا۔ یہی چیز خطے میں واشنگٹن کی آمد کا سبب بن گئی۔


شہید قاسم سلیمانی کی مذاکراتی صلاحیت جو جنرل حجازی نے بیان کی

جنرل حجازی کی دسمبر 2020 کی ایک گفتگو سے اقتباس

سردار قاسم سلیمانی کی شخصیت کا ایک خاص پہلو جو عام طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے وہ ان کی مذاکراتی صلاحیت تھی۔ رہبر انقلاب اسلامی بھی فرما چکے ہیں کہ شہید قاسم سلیمانی کی گفتگو موثر اور قائل کر دینے والی ہوتی تھی۔

فلسطین

فلسطین عنوان کی کتاب مسئلہ فلسطین کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے توصیفی اور تجزیاتی بیانوں اور آپ کی طرف سے پیش کئے گئے راہ حل کا مجموعہ ہے۔ مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں رہبر انقلاب کے افکار کی اہمیت اور فیصلہ کن حیثیت نیز اس وقت کے خاص حالات کے مد نظر اس کتاب کے عربی، انگریزی، روسی، ترکی استانبولی اور دیگر زبانوں میں تراجم شائع ہوئے ہیں۔

سوال: کیا افراد خانوادہ کو نماز صبح کے لئے جگانا جائز ہے؟ ‏

جواب: اگر بیدار نہ کرنا اس بات کا سبب بنے کہ افراد خانوادہ نماز کے سلسلے میں تساہلی برتنے لگیں اور اسے ہلکا سمجھنے ‏لگیں تو انھیں جگانا چاہئے۔