رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار 22 دسمبر 2024 کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے ذاکرین، خطباء، مداحوں، شاعروں اور مختلف عوامی طبقات سے ملاقات کی۔
اللہ تعالی نے مرد اور عورت کو کچھ زاویوں سے ایک دوسرے کے مثل قرار دیا ہے۔ روحانی مدارج طے کرنے کے اعتبار سے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اس کی مثال جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات ہے۔
آج ہمارے سماج کی اہم ضرورت یہ ہے کہ اسے یہ معلوم ہو کہ خاتون خانہ ہونے کا کیا مطلب ہے؟ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اپنی ان عظمتوں کے ساتھ، اپنے اس مقام و مرتبے کے ساتھ ایک خاتون خانہ بھی ہیں۔ آپ کی عظمت کا ایک پہلو زوجہ کے فرائض کی ادائیگی، ماں کے فرائض کی ادائیگی اور خاتون خانہ ہونے کے تقاضے پورے کرنا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 17 دسمبر 2024 کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور یوم نسواں سے قبل پورے ملک کے مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین سے ملاقات میں اہم خطاب کیا۔(1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے منگل 17 دسمبر 2024 کو مختلف شعبوں سے وابستہ ملک کی ہزاروں خواتین سے ملاقات کے موقع پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام ولادت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے جمعہ 6 دسمبر 2024 کی رات کو حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب امام خامنہ ای اور بڑی تعداد میں محبان اہلبیت نے شرکت کی۔
حسینیۂ امام خمینی میں جمعے کو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے خمسۂ مجالس کی آخری مجلس رہبر انقلاب اور عزاداروں کی شرکت سے منعقد ہوئي۔
بتول پاک حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شام شہادت کی مناسبت سے جمعرات 5 دسمبر 2024 کی رات کو حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب امام خامنہ ای اور سیکڑوں محبان اہلبیت نے شرکت کی۔
دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی شام شہادت کی مناسبت سے جمعرات کو حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس کا انعقاد ہوا جس میں رہبر انقلاب اور بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
مختلف میدانوں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا جہاد، ایک آئيڈیل جہاد ہے۔ اسلام کے دفاع میں، امامت و ولایت کے دفاع میں، پیغمبر کی حمایت میں، اسلام کے سب سے بڑے سردار کی دیکھ بھال کا ان کا جہاد، ایک نمونہ ہے۔
امام خامنہ ای
16 دسمبر 1992
زہرائے مرضیہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سے بدھ 4 دسمبر 2024 کی رات کو حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب امام خامنہ ای اور سیکڑوں محبان اہلبیت نے شرکت کی۔
بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے بدھ کی رات کو حسینیۂ امام خمینی میں مجلس عزا کا انعقاد ہواجس میں رہبر انقلاب اور بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا حقیقی معنی میں ایک مجاہد ہیں، کبھی نہ تھکنے والی، جدوجہد کرنے والی اور سختیاں برداشت کرنے والی ہیں۔
امام خامنہ ای
13 دسمبر 1989
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے منگل 3 دسمبر 2024 کی رات کو حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور بڑی تعداد میں محبان اہلبیت نے شرکت کی۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے منگل 3 نومبر 2024 کی رات کو امام خمینی امام بارگاہ میں دوسری شب کی مجلس عزا منعقد ہوئي۔ مجلس میں رہبر انقلاب اور بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے پیر 2 دسمبر 2024 کی رات کو حسینیۂ امام خمینی میں پہلی شب کی مجلس عزا منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
اس عظیم خاتون کی تاریخ، رسالت کی تاریخ سے پوری طرح وابستہ ہے۔ پیغمبر گرامی کے آغاز رسالت کے کچھ ہی عرصے بعد اس عظیم ہستی نے طلوع کیا اور رسالت و پیغمبر اکرم کی رحلت کے کچھ ہی عرصے بعد ان کا غروب ہو گیا، مطلب یہ کہ ان کی زندگي پوری طرح عرصۂ رسالت کے ساتھ ساتھ سفر کرتی ہے۔
معنوی اور الہی مرتبوں کے حصول میں عورت اور مرد کے درمیان کوئي فرق نہیں ہے۔ خداوند عالم تاریخ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا جیسی خاتون کی آفرینش کرتا ہے کہ ایک حدیث کے مطابق " نَحْنُ حُجَجُ اللّہِ عَلَي خَلْقِہِ وَ جَدَّتُنا فاطِمَۃُ حُجَّۃٌ عَلَينا" فاطمہ زہرا، حجت خدا کی حجت ہیں، اماموں کی امام ہیں؛ کیا اس سے بڑھ کر کوئي شخصیت ہو سکتی ہے؟
امام خامنہ ای
1 مئي 2013
فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بہشتی خواتین کی سردار ہیں۔ شجاعت کا درس، ایثار کا درس، دنیا میں زہد کا درس، معرفت کے حصول کا درس، دوسروں کے ذہنوں تک معرفت کی منتقلی کا درس، انسان کے دانشور معلم کے مقام پر پہنچنا، فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے درس ہیں۔
امام خامنہ ای
18 فروری 2018
فاطمہ زہرا اسلامی خاتون کی بلند ترین سطح پر فائز ہیں مگر یہی عورت جو فضائل و مناقب کے اعتبار سے پیغمبر ہونے کی اہلیت رکھتی تھی، ماں کے فرائض انجام دیتی ہے، زوجہ کا کردار ادا کرتی ہے، امور خانہ داری انجام دیتی ہے۔ امور خانہ داری کی انجام دہی کا مطلب ہے انسان کی تربیت۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ایک حقیقی رہبر کے کردار میں نظر آتی ہیں۔ جیسا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر فاطمہ زہرا مرد ہوتیں تو یقیناً پیغمبر ہوتیں۔ ایسا جملہ امام خمینی جیسی شخصیت کے علاوہ جو عالم بھی تھے، فقیہ بھی تھے، عارف بھی تھے، کسی اور کے منہ سے ادا نہیں ہو سکتا۔
پہلے دوسروں پر توجہ دو اس کے بعد اپنی فکر کرو! امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں: شب جمعہ تھی، میری والدہ مصلائے عبادت پر کھڑی ہوئیں اور صبح تک عبادت میں مصروف رہیں۔ «حتی انفجرت عمود الصبح». یہاں تک کہ فجر طلوع ہو گئی۔ والدہ آغاز شب سے صبح تک عبادت، دعا اور تضرع میں مصروف رہیں۔ روایت کے مطابق امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں: میں نے سنا کہ آپ مسلسل مومنین و مومنات کے لئے دعا کرتی رہیں، عوام الناس کے لئے دعا کرتی رہیں۔ دنیائے اسلام کے عمومی مسائل کے لئے دعا کرتی رہیں۔ صبح ہوئی تو میں نے کہا: «یا اُمّاه!» مادر گرامی! «لم لا تدعین لنفسک کما تدعین لغیرک» آپ نے ایک دعا بھی اپنے لئے نہیں مانگی۔ آغاز شب سے صبح تک ساری دعائیں دوسروں کے لئے؟! انھوں نے جواب دیا: «یا بنىّ، الجّار ثم الدّار» پہلے پڑوسی اس کے بعد اپنی فکر کرو! یہ عظیم جذبہ ہے۔
امام خامنہ ای
16 دسمبر 1992
بہترین حسب و نسب والے، خوبرو، طاقتور و توانا اور دلنشیں شخصیت کے ہزاروں نوجوان حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی خاک کف پا بھی نہیں ہیں۔ ہزاروں خوبصورت اعلی حسب و نسب والی لڑکیاں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی خاک کف پا کے برابر بھی نہیں ہیں۔ شہزادی کونین پیغمبر اسلام کی دختر تھیں جو اسلامی دنیا کے سردار اور حاکم مطلق تھے۔ حضرت علی بھی اسلام کے سب سے بڑے سپہ سالار تھے۔ اب ذرا دیکھئے کہ ان کی شادی کس انداز سے ہوئی ہے؟ مہر کیا تھا، جہیز کیا تھا؟ ہر کام اللہ کا نام لیکر اور اس کے ذکر کے ساتھ۔ یہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہے۔
امام خامنہ ای
6 مئی 1996
حضرت زہرا پوری شب عبادت و گریہ کرتی ہیں۔ امام حسن علیہ السلام سوال کرتے ہیں کہ مادر گرامی آپ نے پوری رات عبادت کی اور صرف دوسروں کے لئے دعا کی؟ حضرت زہرا سلام اللہ علیہ کہتی ہیں کہ بیٹا پہلے پڑوسی پھر گھر والے!
امام خامنہ ای
15 فروری 2020
بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر تہران کے حسینہ امام خمینی میں اہل بیت علیہم السلام کی مدح سرائی کرنے والے شعرا، ذاکرین اور نوحہ و مرثیہ خوانوں نے اشعار پڑھے اور خاتون دو عالم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر تہران کے حسینہ امام خمینی میں اہل بیت علیہم السلام کی مدح سرائی کرنے والے شعرا، ذاکرین اور نوحہ و مرثیہ خوانوں نے اشعار پڑھے اور خاتون دو عالم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
تہران میں حسینیہ امام خمینی میں بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر تین دن مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دوسری شب کی عزاداری میں بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای، اسلامی نظام کے عہدیداران اور مختلف عوامی طبقات نے شرکت کی۔