زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
عید بعثت کی مناسبت سے بصیرت افروز خطاب، مفہوم بعثت پر جدید زاوئے سے بحث، ملکی و علاقائی مسائل کا جائزہ

عید بعثت کی مناسبت سے بصیرت افروز خطاب، مفہوم بعثت پر جدید زاوئے سے بحث، ملکی و علاقائی مسائل کا جائزہ

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یوم بعثت کی مناسبت سے اپنے خطاب میں بعثت کے مفہوم پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی انتہائی کلیدی ملکی و عالمی مسائل پر بحث کی۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
17 ہزار شہید، جنگی قیدی اور دفاع وطن میں زخمی ہونے والی خواتین پر نیشنل سیمینار کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

17 ہزار شہید، جنگی قیدی اور دفاع وطن میں زخمی ہونے والی خواتین پر نیشنل سیمینار کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 17 ہزار شہید، جنگی قیدی اور دفاع وطن میں زخمی ہونے والی خواتین پر نیشنل سیمینار کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ دفاع وطن میں شہید، زخمی اور جنگی قیدی کے طور پر دشمن کی جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والی خواتین اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کے عظیم افتخارات کی اعلی ترین مثالیں ہیں۔
یوم شجر کاری کے موقع پر مختصر خطاب، نباتات و ماحولیات کے بارے میں اسلامی و انقلابی نقطہ نظر کی پیشکش

یوم شجر کاری کے موقع پر مختصر خطاب، نباتات و ماحولیات کے بارے میں اسلامی و انقلابی نقطہ نظر کی پیشکش

رہبر انقلاب اسلامی نے جمعہ 5 مارچ 2021 کے روز یوم شجر کاری کی مناسبت سے دو پودے لگائے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ خداوند عالم نے پیڑ پودوں کو انسانی زندگي اور انسانی تمدن کی تعمیر کے لیے ایک اہم عنصر اور بنیاد قرار دیا ہے۔  
امام خمینی کے معتمد اور معروف دیندار تاجر الحاج محسن آقا قلہکی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

امام خمینی کے معتمد اور معروف دیندار تاجر الحاج محسن آقا قلہکی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے امام خمینی کے معتمد تجار میں شمار ہونے والے نہایت دیندار تاجر الحاج محسن آقا قلہکی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا جو حسب ذیل ہے؛
ممتاز اہل سنت عالم دین کے انتقال پر امام خامنہ ای کا تعزیتی پیغام

ممتاز اہل سنت عالم دین کے انتقال پر امام خامنہ ای کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سید حسن نصر اللہ کے نام ایک پیغام جاری کرکے لبنان کے مجاہد عالم دین اور لبنان کے مسلم اسکالرز کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی شیخ  احمد الزین کے انتقال کی تعزیت پیش کی۔
عالمی سامراج، اسلامی انقلاب کو شکست دینے میں کیوں ناکام ہوا؟

عالمی سامراج، اسلامی انقلاب کو شکست دینے میں کیوں ناکام ہوا؟

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ایران کے اسلامی انقلاب کو عوامی انقلاب مانتے ہیں۔
ماہرین اسمبلی سے خطاب: ایٹمی پروگرام سے متعلق کلیدی پالیسیوں کے سلسلے میں اہم رجحان کا اعلان

ماہرین اسمبلی سے خطاب: ایٹمی پروگرام سے متعلق کلیدی پالیسیوں کے سلسلے میں اہم رجحان کا اعلان

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار کے حصول کی فکر میں نہیں ہے البتہ ایران کی یورینیم افزودگی کی سطح 20 فیصدی تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ ممکن ہے کہ ملک کی ضرورت کے مطابق یورینیم افزودگی کی سطح کو 60 فیصدی کی سطح تک اوپر لے جائے۔
عید الفطر پر آٹھویں امام حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے میں زائرین کے اجتماع سے خطاب

عید الفطر پر آٹھویں امام حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے میں زائرین کے اجتماع سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید الفطر کے موقع پر مقدس شہر مشہد میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہما السلام کے روضہ اقدس میں زائرین اور خدام کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں زندگی کے مادی و معنوی پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اسلام میں ان دونوں پہلوؤں پر بھرپور توجہ اور مغربی معاشرے میں معنوی پہلو کو نظر انداز کئے جانے کے فرق کے اثرات و نتائج پر روشنی ڈالی۔
امام حسین علیہ السلام کیڈٹ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب

امام حسین علیہ السلام کیڈٹ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج سامراجی محاذ ملت ایران اور اسلامی نظام کی ترقی و پیشرفت سے جو اس نے امریکا اور دیگر مغربی طاقتوں کی مدد کے بغیر، داخلی توانائیوں اور صلاحیتوں کے سہارے حاصل کی ہے، سخت ناراض ہے اور ہم اس کے جواب میں شہید بہشتی کا وہی معروف جملہ دہرائیں گے کہ سامراجی محاذ اپنی اسی برہمی کے نتیجے میں فنا ہو جائے۔
ملک کے اساتذہ اور ثقافتی شعبے کی شخصیات سے خطاب

ملک کے اساتذہ اور ثقافتی شعبے کی شخصیات سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ہم سب اساتذہ کے احسانمند ہیں لہذا معاشرے میں تدریس کے پیشے کا احترام اس طرح عام ہونا چاہئے کہ استاد کو سلام کرنا اور اس کا احترام باعث افتخار سمجھا جائے۔