شمالی اسرائيل میں صبح کے پرسکون سماں میں، بنیامینا کے قریب گولانی بریگيڈ کے ٹریننگ کیمپ میں پوری طرح سے فوجی ماحول حکم فرما تھا۔ سپاہی مشقوں اور تیاریوں میں مصروف تھے، جیسے وہ ہمیشہ ہی اس اہم فوجی چھاؤنی میں، آپریشنوں کے لیے مشقوں اور تیاریوں میں مصروف رہتے تھے۔ یہ وہ چھاؤنی تھی جہان غاصب صیہونی حکومت کے اہم جنگي ماہرین کو ٹریننگ دی جاتی تھی لیکن اس دن اچانک ہی مرگبار واقعہ رونما ہوا جس نے حالات کو پوری طرح بدل دیا۔
حزب اللہ کی ماہیت، اس کے ڈھانچے اور اس کے عقائد پر روشنی ڈالنے والی ایک تحریر۔ اس میں حزب اللہ کے قیام، اس وقت کے حالات اور ناقابل شکست سمجھی جانے والی صیہونی حکومت کے مقابلے میں اس کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گيا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 7 نومبر 2024 کو رہبر انقلاب کا انتخاب اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنے والے والی چھٹی ماہرین اسمبلی 'مجلس خبرگان رہبری' کے دوسرے سیشن کے اختتام پر اسمبلی کے اراکین سے خطاب کیا۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب:
حزب اللہ مضبوط ہے، لڑ رہی ہے۔ جی ہاں! جناب سید حسن نصر اللہ جیسی نمایاں اور اہم شخصیت ان کے درمیان نہیں ہے لیکن حزب اللہ طاقت اور جذبے کے ساتھ بحمد اللہ موجود ہے اور دشمن اس تنظیم پر غلبہ حاصل نہیں کر سکا ہے اور نہ ہی کر سکے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعرات 7 نومبر 2024 کی صبح رہبر انقلاب کا انتخاب کرنے والے ماہرین کی اسمبلی مجلس خبرگان کے ارکان سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر مزاحمتی محاذ کے جوانوں کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام حسب ذیل ہے:
صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 کو فوجی، سیکورٹی اور انٹیلیجنس کے لحاظ سے ناقابل تلافی شدید ضرب کھانے کے بعد غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف بھیانک جرائم اور ان کے نسلی تصفیے کو اپنا ایجنڈا بنا لیا۔
علمی و سائنسی میدانوں سے تعلق رکھنے والے ملک کے سیکڑوں جینیئس اور ممتاز صلاحیتوں کے حامل افراد اور اسٹوڈنٹس نے بدھ 2 اکتوبر 2024 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے بدھ 25 ستمبر 2024 کی صبح مقدس دفاع اور استقامت کے شعبے میں سرگرم رہے ہزاروں افراد اور سینیئر فوجیوں سے ملاقات میں، مسلط کردہ جنگ کے آغاز کے اسباب کی تشریح کرتے ہوئے نئي بات اور کشش کو دنیا پر حاکم فاسد اور باطل نظام کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ کے دو اہم عناصر قرار دیا۔
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین نعیم قاسم نے منگل کی شام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے حزب اللہ کے موقف کو پوری طرح سے مدبرانہ، عاقلانہ اور مصلحت کے مطابق بتایا اور کہا کہ آگے کا راستہ بھی اسی تناظر میں طے کیا جانا چاہیے۔
انھوں نے لبنان کے مختلف دھڑوں اور جماعتوں کے درمیان پائی جانے والی ہماہنگي اور ان کی جانب سے مزاحمت کے موقف اور فیصلوں کی حمایت کو اس ملک کی سیاست میں حزب اللہ کی کامیابی کی نشانی بتایا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے جناب نعیم قاسم سے کہا کہ جناب سید حسن نصر اللہ کو میرا سلام کہیے گا اور کہیے گا کہ میں ہمیشہ ان کے لیے اور لبنانی مزاحمت کے تمام کمانڈروں اور سپاہیوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔
اس ملاقات میں حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین نعیم قاسم نے لبنان کی تازہ صورتحال اور مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ پر جنگ کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔