زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 

گیارہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی پرشکوہ شرکت پر قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

چودہ جون 2013 کو گیارہویں صدارتی انتخابات کے دن ملت ایران کے ہاتھوں ایک اور پرشکوہ تاریخی کارنامہ انجام پانے کے بعد قائد انقلاب اسلامی نے ایک پیغام جاری کرکے ملت ایران کا شکریہ ادا کیا۔ 

' نماز کانفرنس' کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بائیسویں 'نماز کانفرنس' کے نام اپنے پیغام میں نماز کی بہترین انداز میں ادائیگی، نماز کی ترویج و ہمہ گیری اور مومنین کے دینی فرائض میں اسے سب سے نمایاں مقام دلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آپ نے فرمایا کہ اہل نظر اور مقرر حضرات اپنی تحریروں اور تقریروں سے، ذرائع ابلاغ اور اہم پلیٹ فارم رکھنے والے افراد جاذب اور فنکارانہ پیشکش کے ذریعے اور اداروں کے عہدیدار اپنے اپنے ادارے کے دائرہ کار کے مطابق اس اہم ذمہ داری کو ادا کر سکتے ہیں۔

حجاج کرام کے نام پیغام، عالم اسلام کے کلیدی مسائل کا جائزہ

موسم حج کی آمد کو امت اسلامیہ کی عظیم عید سمجھنا چاہئے۔ ہر سال یہ گراں قدر ایام دنیا بھر کے مسلمانوں کو جو سنہری موقعہ فراہم کرتے ہیں وہ ایسا کرشماتی کیمیا ہے کہ اگر اس کی قدر و قیمت کو سمجھ لیا جائے اور اس سے کما حقہ استفادہ کیا جائے تو عالم اسلام کے بہت سے مسائل اور کمزوریوں کا علاج ہو سکتا ہے۔

ایٹمی مذاکراتی عمل کے سلسلے میں صدر جمہوریہ کے مکتوب کا جواب

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایٹمی مذاکراتی عمل کے سلسلے میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے مکتوب کے جواب میں مذاکراتی ٹیم کی قدردانی کی اور تاکید کے ساتھ فرمایا کہ بے شک اللہ کا فضل و کرم ، ملت ايران کي دعائيں اور حمايت اس کاميابي کا اہم ترين عامل ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی رہے گی۔ ناجائز مطالبات کے مقابلے ميں استقامت اس شعبے کے حکام کے کی راہ مستقیم کی نمایاں خصوصیت ہونا چاہئے اور ان شاء اللہ یہی نمایاں خصوصیت رہے گی۔

مزاحمتی معیشت کی کلی پالیسیوں سے متعلق نوٹیفکیشن

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ مزاحمتي اقتصاد عالمي سطح پر رونما ہونے والے اقتصادي بحران ميں اسلامي اقتصادي نظام کے نمونے کو بھي منوا سکتي ہے-

"شعرا اور اديبوں کے کاندھوں پر بھاري ذمہ دارياں عائد ہوتي ہيں"

1392/05/01 ہجری شمسی مطابق 23/7/2013 عیسوی کو نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبي عليہ السلام کي شب ولادت کے موقع پر منعقد ہونے والی ایک نشست ميں فارسی زبان کے شعرا اور اديبوں نے قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات کی۔
کتب خانوں کے مالکان اور لائیبریرین حضرات سے خطاب

کتب خانوں کے مالکان اور لائیبریرین حضرات سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 29 تیر سنہ 1390 ہجری شمسی مطابق 7 جولائی سنہ 2011 عیسوی کو کتب خانوں کے مالکان اور لائیبریرین حضرات کے اجتماع سے خطاب میں کتابوں سے متعلق انتہائی اہم ہدایات فرمائيں۔
تہران میں اسلامی بیداری عالمی کانفرنس سے خطاب

تہران میں اسلامی بیداری عالمی کانفرنس سے خطاب

تہران میں 26 اور 27 ستمبر کو اسلامی بیداری کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے سیکڑوں سیاسی شخصیات اور دانشوروں نے شرکت کی۔ کانفرنس کی افتتاحیہ تقریر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کی۔
اسلامی بیداری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلامی بیداری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

افریقہ اور ایشیا کے بعض ممالک میں سنہ انیس سو پچاس اور ساٹھ کے عشرے میں جو واقعات رونما ہوئے ان میں ان ممالک کے مختلف عوامی طبقات اور نوجوانوں کے دوش پر انقلاب آگے نہیں بڑھا بلکہ کچھ باغی گروہوں اور چھوٹی مسلح تنظیموں نے اس مہم کی کمان سنبھالی تھی۔ انہوں نے فیصلہ کیا اور وارد عمل ہو گئیں، پھر جب یہ تنظیمیں یا ان کے بعد آنے والی نسل نے کچھ خاص عوامل اور محرکات کی بنیاد پر اپنا راستہ بدل لیا تو ان کے ذریعے کامیاب ہونے والے انقلابوں کی ماہیت بھی دگرگوں ہوکر رہ گئی، نتیجتا ان ممالک پر دشمن نے دوبارہ اپنے پنجے گاڑ لئے۔
منتخب نوخیز علمی ہستیوں اور دانشوروں کے اجتماع سے خطاب

منتخب نوخیز علمی ہستیوں اور دانشوروں کے اجتماع سے خطاب

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ترقی و عزت و افتخار کی بلندیوں پر پہنچنے کے لئے ایران کو ایسے مفکرین اور ممتاز شخصیات کی ضرورت ہے جو ملک اور عوام سے محبت اور قوم کی شناخت و مستقبل سے گہری دلچسپی رکھنے والے ہوں۔