قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی حامنہ ای نے 29 مہر سنہ 1389 ہجری شمسی مطابق 21 اکتوبر سنہ 2010 عیسو کو جمعرات کی صبح شہر قم میں علماء و فضلاء و اساتذہ و طلبہ اور دینی مدارس کے منتظمین کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں دینی تعلیمی مراکز میں آنے والی تبدیلی کے مختلف پہلوؤں اور اس تبدیلی کو انتظامی کوششوں کے ذریعے صحیح رخ دئے جانے پر تبصرہ کیا۔