آج مغربی میڈیا میں ایران کے خلاف تحریف کی ایک شدید لہر نظر آ رہی ہے۔ اس گمراہ کن تحریف کا مقصد علاقے اور دنیا کی سطح پر ایرانوفوبیا میں شدت لانا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے خطابات میں خاص طور پر ایرانوفوبیا کے موضوع کا ذکر کیا اور زور دیکر کہا کہ واشنگٹن ایرانوفوبیا کے حربے کو استعمال کرکے عرب ممالک کو ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور مسلمانوں کی توجہ صیہونی حکومت کی جانب سے ہٹانا چاہتا ہے۔
مندرجہ ذیل متن میں رہبر انقلاب اسلامی کے خطابات کے چند متعلقہ اقتباسات پیش کئے جا رہے ہیں۔