زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
حجاج کرام کے عظیم الشان اجتماع کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام، حج کے گوناگوں پہلوؤں اور ثمرات کی نشاندہی

حجاج کرام کے عظیم الشان اجتماع کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام، حج کے گوناگوں پہلوؤں اور ثمرات کی نشاندہی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امسال بھی حج کے اعمال و ارکان میں مصروف حجاج کرام کے نام ایک پیغام جاری کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس پیغام میں حجاج کرام کی توجہ کلیدی نکات اور حج کے اہم ترین پہلوؤں کی جانب مبذول کرائی۔
 شیریں گھریلو زندگی کا اصلی سرمایہ محبت ہے

شیریں گھریلو زندگی کا اصلی سرمایہ محبت ہے

یکم ذی الحجہ کو حضرت علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شادی کی سالگرہ کے مبارک موقع پر آيت اللہ العظمی خامنہ ای کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR  نے رہبر انقلاب اسلامی کی وہ تقریر شائع کی جو آپ نے گزشتہ مارچ مہینے میں نئے شادی شدہ جوڑوں کے درمیان کی تھی۔
ایران کے ائمہ جمعہ سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، رہنما ہدایات

ایران کے ائمہ جمعہ سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، رہنما ہدایات

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل 16 جولائی 2019 کو ملک کے ائمہ جمعہ سے خطاب میں نماز جمعہ کو حد درجہ اہمیت کی حامل قرار دیتے ہوئے اسے بصیرت افروز اور عالی مضامین کی بحثوں کا مقدمہ قرار دیا۔
عدلیہ کے ہفتے کی مناسبت سے اس شعبے کے سربراہ اور عہدیداران سے خطاب

عدلیہ کے ہفتے کی مناسبت سے اس شعبے کے سربراہ اور عہدیداران سے خطاب

ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام ابراہیم رئیسی اور دیگر عہدیداران، جج صاحبان اور کارکنان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 26 جون 2019 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے انصاف کو عدلیہ کا بنیادی محور قرار دیا اور عدلیہ میں اصلاحات کے لئے حجت الاسلام رئیسی کے ذریعے پروگرام تیار کئے جانے پر خوشی ظاہر کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے نظام الاوقات کے تحت، شجاعانہ انداز میں اور جدت عملی پر استوار روشوں کے ذریعے اس پرگرام کے نفاذ کو ضروری قرار دیا۔
سرزمین وحی کی جانب ایرانی حجاج کرام کی روانگی سے قبل ادارہ حج کے عہدیداران سے خطاب

سرزمین وحی کی جانب ایرانی حجاج کرام کی روانگی سے قبل ادارہ حج کے عہدیداران سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ایرانی حجاج کرام کی روانگی کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل ادارہ حج کے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب میں فریضہ حج کو اسلام کے گراں قدر اور ممتاز اقدار کا منفرد مجموعہ قرار دیا۔
یونیورسٹی اساتذہ، محققین اور دانشوروں کے اجتماع سے خطاب

یونیورسٹی اساتذہ، محققین اور دانشوروں کے اجتماع سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹیوں کے ہزاروں اساتذہ اور اکیڈمک بورڈ کے ارکان سے ملاقات میں یونیورسٹیوں اور علمی مراکز کی حقیقی پیشرفت کی قدردانی کرتے ہوئے اسلامی مملکت ایران کو اوج پر پہنچانے کے لئے تیز رفتار پیشرفت اور علمی جست کو لازمی قرار دیا۔
یونیورسٹی طلبہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے طولانی ملاقات، علمی، ثقافتی، سماجی، سیاسی اور طلبہ سے متعلق مسائل پر رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

یونیورسٹی طلبہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے طولانی ملاقات، علمی، ثقافتی، سماجی، سیاسی اور طلبہ سے متعلق مسائل پر رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

ماہ رمضان المبارک میں امسال بھی ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں طالب علموں اور طلبہ تنظیموں اور یونینوں کے نمائندوں نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ 16 رمضان المبارک مطابق 22 مئی 2019 کو ہونے والی یہ ملاقات تین گھنٹے چلی۔
ملک کے حکام  اور  اسلامی ملکوں کے سفیروں سے  خطاب

ملک کے حکام  اور  اسلامی ملکوں کے سفیروں سے  خطاب

عید الفطر کے دن رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے اعلی عہدیداران اور تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات کے اجتماع سے خطاب میں عید کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور امت مسلمہ کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی تیسویں برسی پر خطاب، آپ کی شخصیت کی خصوصیات، ملکی حالات اور خارجہ پالیسی سے متعلق مسائل پر گفتگو

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی تیسویں برسی پر خطاب، آپ کی شخصیت کی خصوصیات، ملکی حالات اور خارجہ پالیسی سے متعلق مسائل پر گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے روضے میں عوام کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں امام خمینی کی بے نظیر شخصیت کے اوصاف اور مکتب فکر پر روشنی ڈالی۔
پولیس فورس کے کمانڈروں سے خطاب

پولیس فورس کے کمانڈروں سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کے روز پولیس فورس کے کمانڈروں اور عہدیداروں سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ پولیس فورس کو ایسی فورس بنایا جائے جو اسلامی جمہوریہ کو مطلوب اور اس کے شایان شان ہے۔