زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
رضاکار فورس ملت ایران کا عظیم خداداد سرمایہ رضاکار فورس کی تشکیل کی سالگرہ کی مناسبت سے پیغام

رضاکار فورس ملت ایران کا عظیم خداداد سرمایہ

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران میں رضاکار فورس کی تشکیل کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں رضاکار فورس کو ملت ایران کے لئے اللہ کا عطا کردہ سرمایہ قرار دیا۔
انسداد کورونا قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب، حالات کا جائزہ، اہم ہدایات

انسداد کورونا قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب، حالات کا جائزہ، اہم ہدایات

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انسداد کورونا قومی کمیشن کے ارکان سے ملاقات میں اس وبا کی روک تھام کے سلسلے میں کمیشن کی کارکردگی کی قدردانی کی اور ٹھوس حکومتی فیصلوں، رائے عامہ کو اعتماد میں لینے اور تمام اداروں اور عوام کے باہمی تعاون کو پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس پر قابو کے لئے ضروری قرار دیا۔  
استکبار سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے خطاب

استکبار سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی ملت ایران اور امت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کی اور مسلمانوں کی مشکلات کے حل کے لئے عالم اسلام کے اتحاد پر زور دیا۔   
رسول اکرم کی شان میں گستاخی کے واقعے کے بعد فرانس کے نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رسول اکرم کی شان میں گستاخی کے واقعے کے بعد فرانس کے نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

فرانس کے صدر امینوئل میکراں کی جانب سے پیغمبر اسلام صلی اللہ  علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی پر مبنی خاکوں کی حمایت میں بیان دئے جانے اور اس واقعے پر پورے عالم اسلام میں شدید غم و غصے کی لہر پھیل جانے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرانس کے نوجوانوں کو مخاطب کرکے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛
ہفتۂ حکومت کی مناسبت سے صدر مملکت اور کابینہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

ہفتۂ حکومت کی مناسبت سے صدر مملکت اور کابینہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ حکومت کے موقع پر صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان سے خطاب میں بارہویں حکومت کے ٹرم کے آخری سال کو مختلف شعبوں میں خدمات کا دائرہ وسیع تر کرنے کا اچھا موقع قرار دیا اور پیداوار، سرمایہ کاری، قومی کرنسی کی قدر جیسے اہم اقتصادی مسائل نیز ورچوئل اسپیس کے بارے میں کچھ نکات پر روشنی ڈالی۔    
ڈیفنس یونیورسٹیوں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب، گوناگوں شعبوں میں مسلح فورسز کے اہم کردار کا جائزہ

ڈیفنس یونیورسٹیوں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب، گوناگوں شعبوں میں مسلح فورسز کے اہم کردار کا جائزہ

رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام کی خدمت کو ملک کی مسلح افواج کا عظیم عمل قرار دیا۔    
میری بیٹی اپنے ماں باپ کی بات سنو! معصوم بچی کے خط کا جواب

میری بیٹی اپنے ماں باپ کی بات سنو!

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک بچی کے معصومانہ خط کا جواب لکھا۔ بچی نے اپنے خط میں رہبر انقلاب اسلامی سے درخواست کی تھی کہ آپ اسے کوئی نصیحت کریں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے جوابی خط کا متن حسب ذیل ہے؛ میری بیٹی! اپنے ماں باپ کی بات سنو! نماز توجہ سے پڑھو، محنت سے پڑھائی ک...
مسلمانوں کے اتحاد کی راہ کی دو بڑی رکاوٹیں

مسلمانوں کے اتحاد کی راہ کی دو بڑی رکاوٹیں

اتحاد کی راہ میں دو بڑی رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرنا چاہئے۔ ایک تو اندرونی عامل ہے؛ ہمارا یہ تعصب، اپنے عقیدے کی پابندی، اس پر ہر مسلک کو چاہئے کہ قابو رکھے۔ اپنے اصولوں اور بنیادوں پر عقیدہ و ایمان اچھی و پسندیدہ چیز ہے، اس پر قائم رہنا بھی ٹھیک ہے لیکن یہ جذبہ اپنی بات کے ثابت کرنے کی حدوں سے نکل کر جارحیت، تجاوز اور دشمنی کی حدود میں داخل نہ ہونے پائے۔ امت مسلمہ کے مختلف گروہوں میں ہمارے جو بھائی موجود ہیں وہ ایک دوسرے کا احترام کریں۔
ہفتہ مقدس دفاع کی مناسبت سے پیغام شہدا و مجاہدین کو خراج عقیدت

ہفتہ مقدس دفاع کی مناسبت سے پیغام شہدا و مجاہدین کو خراج عقیدت

بسم الله الرحمن الرحیم گزرتا وقت عزیز شہیدوں کی گراں قدر یادوں کو ملت ایران کے ذہنوں سے مٹا سکا ہے نہ مٹا سکے گا۔ یہ درخشاں صفحہ شہادت اور شہدا کی یاد سے ہمیشہ آراستہ رہے گا۔ یہ تاریخی سرمایہ ہمیشہ ہماری نسلوں کو امید، ہمت اور جرئت عطا کرے گا اور وہ اعلی اہداف کی سمت محکم اور استوار انداز  میں...
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں فرانسیسی میگزین کی گستاخی پر رہبر انقلاب اسلامی کا مذمتی بیان

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں فرانسیسی میگزین کی گستاخی پر رہبر انقلاب اسلامی کا مذمتی بیان

رسول اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی نورانی و ملکوتی شخصیت کے سلسلے میں فرانسیسی میگزین کے سنگین اور نا قابل معافی گناہ نے ایک بار پھر اسلام اور مسلم معاشرے سے مغربی دنیا کے سیاسی و ثقافتی اداروں کی کینہ توزی اور ان کی شرانگیزی کو برملا کر دیا۔