زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
ملک کے حکام اور وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب

ملک کے حکام اور وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعہ 17 ربیع الاول کو میلاد پیغمبر اور یوم ولادت فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  کی مناسبت سے ایران کے اعلی حکام، وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات سے ملاقات میں فرمایا کہ دنیائے اسلام کی موجودہ مصیبتوں اور خاص طور پر فلسطین کے افسوسناک حالات کی وجہ اتحاد بین المسلمین کا کمزور ہونا ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت اور گفتگو

آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت اور گفتگو

بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جاکر ان کی عیادت کی۔
مشہد مقدس میں سید رضا کیش بافان شہید کے گھر پر رہبر انقلاب اسلامی کی گفتگو

مشہد مقدس میں سید رضا کیش بافان شہید کے گھر پر رہبر انقلاب اسلامی کی گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے مشہد مقدس میں رضا کیش بافان شہید کے گھر جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ 2 ستمبر 2019 کی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے آخری سانس تک صراط مستقیم پر قائم رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس گفتگو کا ایک اقتباس پیش خدمت ہے: 
ثقافتی شعبے میں سرگرم نوجوانوں سے خطاب

ثقافتی شعبے میں سرگرم نوجوانوں سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ثقافتی شعبے میں سرگرم عمل نوجوانوں کی ایک جماعت سے 30 اگست 2019 کو مشہد مقدس میں اپنی ملاقات میں اس شعبے میں خدمات انجام دینے کی خصوصیات بیان کیں۔
عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء سے خطاب

عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار کے روز ۱۳ آبان مطابق چار نومبر کے تاریخی دن کی مناسبت سے ملک کے ہزاروں طلباء سے خطاب فرمایا۔ ۱۳ آبان مطابق چار نومبر ایران میں یوم طلبہ اور عالمی سامراج سے مقابلے کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔    
الیٹ طلبہ اور ممتاز صلاحیت کے مالک نوجوانوں سے خطاب

الیٹ طلبہ اور ممتاز صلاحیت کے مالک نوجوانوں سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے الیٹ طلبہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان کی عظیم تحریک کا ذکر کیا اور طلبہ کو بلند ہمتی کی ترغیب دلائی۔
ائمہ کی جد وجہد کے خاص طریقے کا جائزہ

ائمہ کی جد وجہد کے خاص طریقے کا جائزہ

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ  ای نے اپنے ایک خطاب میں فرزند رسول حضرت  امام رضا علیہ السلام کے زمانے میں عالم اسلام میں آنے والے تغیرات کا جائزہ لیا۔ 10 مئی 2003 کے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے تین اماموں امام محمد  تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیھم السلام کے دور کے حالات پر روشنی ڈالی اور ان تینوں اماموں کی جدوجہد کے خاص طریقے کی تشریح کی۔
امام حسین ڈیفنس اکیڈمی کی تقریب سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

امام حسین ڈیفنس اکیڈمی کی تقریب سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کے اندر اور بیرون ملک سپاہ  پاسداران انقلاب کو حاصل وقار کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکیوں نے بھی سپاہ پاسداران کے خلاف اپنے معاندانہ روئے اور تشدد آمیز چہرے سے اس کے وقار میں اضافہ کیا کیونکہ دشمنان خدا جب دشمنی کرتے ہیں تو اس سے بندگان مومن کا وقار بڑھتا ہے۔
ایران کی فوج اور استکباری طاقتوں کی افواج کے فرق کی تشریح فوج کی آفیسرز اکیڈمیز کے کیڈٹس کی تقریب سے خطاب

ایران کی فوج اور استکباری طاقتوں کی افواج کے فرق کی تشریح

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی آفیسرز اکیڈمیوں کی مشترکہ تقریب خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب کا انعقاد 30 اکتوبر 2019 کو ہوا۔
حسینیہ امام خمینی میں اربعین کی عزاداری، طلبہ کی شرکت، رہبر انقلاب اسلامی کا مختصر خطاب

حسینیہ امام خمینی میں اربعین کی عزاداری، طلبہ کی شرکت، رہبر انقلاب اسلامی کا مختصر خطاب

سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے اربعین کی مناسبت سے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں عقیدت و احترام سے عزاداری کی گئی جس میں ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ عزاداری کے اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر رہر انقلاب اسلامی نے اپنی مختصر گفتگو میں نوجوانوں کی پرجوش اور عقیدت میں ڈوبی ہوئی عزاداری کی تعریف کی۔