صنعت کاروں اور انٹرپرینیورز سے خطاب

صنعت کاروں اور انٹرپرینیورز سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے صنعت کاروں، کارخانوں کے مالکان اور انٹرپرینیورز سے ملاقات میں اس شعبے کی اہمیت اور ذمہ داریوں کا ذکر کیا۔ 30 جنوری 2024 کی اس تقریر میں رہبر انقلاب اسلامی نے اقتصادی ترقی کے تعلق سے پرائیویٹ سیکٹر اور حکومت کو کچھ ہدایات دیں۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے؛
پورے ملک کے ائمۂ جمعہ سے ملاقات میں خطاب

پورے ملک کے ائمۂ جمعہ سے ملاقات میں خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 16 جنوری 2024 کو ملک کے ائمہ جمعہ سے خطاب میں امام جمعہ کی اہمیت اور ذمہ داریوں کے بارے میں گفتگو کی۔ آپ نے جنگ غزہ کے بارے میں کچھ نکات بیان کئے۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے:
9 جنوری 1978 کے قیام کی سالگرہ پر قم کے عوام کے اجتماع سے خطاب

9 جنوری 1978 کے قیام کی سالگرہ پر قم کے عوام کے اجتماع سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے اہل قم کے تاریخی قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے قم کے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ 9 جنوری 2024 کے اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس قیام کا پس منظر اور اس کے اثرات بیان کئے۔ آپ نے انتخابات سے متعلق کچھ نکات پر روشنی ڈالی اور جنگ غزہ کا جائزہ لیا۔ خطاب حسب ذیل ہے:
شہید قاسم سلیمانی کی برسی سے قبل شہید کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات

شہید قاسم سلیمانی کی برسی سے قبل شہید کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی سے قبل شہید کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 31 دسمبر 2023 کو ہونے والی اس ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے شہید سلیمانی کی شخصیت اور عظیم خدمات کے بارے میں بات کی اور اس راہ میں ان کے اہل خانہ کے کردار اور تعاون کا ذکر کیا۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے:
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پر خطباء و مداحان اہل بیت علیہم السلام سے خطاب

حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پر خطباء و مداحان اہل بیت علیہم السلام سے خطاب

20 جمادی الثانی 1445 مطابق 3 جنوری 2024 کو یوم ولادت با سعادت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر اہل بیت علیہم السلام کے مداحان اور مرثیہ خوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے خاتون دو عالم کی شخصیت کے کچھ پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور تشریح و بیان کے جہاد کے موضوع پر اہم گفتگو کی۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے:
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ  علیہا کے یوم ولادت کے نزدیک  خواتین سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے نزدیک خواتین سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب

بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت سے قبل مختلف شعبوں اور طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 27 دسمبر 2023 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے جگر گوشہ رسول کی عظیم شخصیت کے بارے میں گفتگو کی، خواتین کے موضوع کا جائزہ لیا، کچھ ملکی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی بات کی۔ (1) خطاب پیش خدمت ہے
صوبۂ خوزستان اور صوبۂ کرمان کے ہزاروں لوگوں سے خطاب

صوبۂ خوزستان اور صوبۂ کرمان کے ہزاروں لوگوں سے خطاب

صوبۂ خوزستان اور صوبۂ کرمان کے ہزاروں لوگوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات بروز سنیچر 23 دسمبر کو انجام پائي۔ اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے ان دونوں صوبوں کی کچھ نمایاں خصوصیات کا ذکر کیا۔ انھوں نے اسی طرح ایک بار پھر فلسطین کے تازہ حالات کے تناظر میں زور دے کر کہا کہ حتمی فتح یقینی طور پر حق کے محاذ کی ہی ہوگي۔ رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے:
مشرقی آذربائيجان صوبے کے شہیدوں پر کانفرنس کے منتظمین سے خطاب

مشرقی آذربائيجان صوبے کے شہیدوں پر کانفرنس کے منتظمین سے خطاب

مشرقی آذربائيجان صوبے کے دس ہزار شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کانفرنس کا اہتمام کرنے والے منتظمین نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات 6 دسمبر 2023 کو ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے کچھ ہدایات دیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کی یہ تقریر 14 دسمبر 2023 کو کانفرنس ہال میں دکھائی گئی۔(1) خطاب حسب ذیل ہے؛
ہفتہ بسیج کی مناسبت سے بسیج فورس کے اجتماع سے خطاب

ہفتہ بسیج کی مناسبت سے بسیج فورس کے اجتماع سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 29 نومبر 2023 کو ہفتہ بسیج فورس کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہزاروں بسیجیوں (رضاکاروں) سے اپنے خطاب میں بسیج فورس کی اہمیت اور گراں قدر خدمات کا ذکر کیا۔ آپ نے مسئلہ فلسطین اور اس کے حل کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے۔
ایشین اور پیرا ایشین گیمز میں ایران کے لئے میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اجتماع سے خطاب

ایشین اور پیرا ایشین گیمز میں ایران کے لئے میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اجتماع سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 22 نومبر 2023 کو ایشین اور پیرا ایشین گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں اور اسپورٹس کے شعبے سے متعلق افراد سے ملاقات میں ایرانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی۔ آپ نے حجاب اور سجدہ شکر ادا کرنے اور صیہونی کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے سے گریز جیسی خصوصیات کی قدردانی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور صیہونی حکومت کی جنگ کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن میں صیہونی حکومت حماس کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہو گئی۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے: