قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تیئیس مرداد تیرہ سو ستر ہجری شمسی مطابق چودہ اگست انیس سو اکیانوے عیسوی کو نظام کے اعلی عہدہ داروں سے اپنے خطاب میں ملکی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے تنقید کی مناسب اور منطقی روش اختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آپ نے عہدہ داروں اور ذرائع ابلاغ میں چل رہے مباحثے کے سخت گیرانہ انداز کو ناقابل قبول قرار دیا اور اصلاح اور نصیحت کے لئے صحیح لب و لہجے اور مناسب موقع و محل پر توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید فرمائی۔