قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اٹھائیس مرداد تیرہ سو ستر ہجری شمسی مطابق انیس جولائی سن انیس سو اکیانوے عیسوی کو ملک کے ان جانباز سپاہیوں کے اجتماع سے خطاب کیا جو ایران پر عراق کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے دوران بعثی فوج کے ہاتھوں قیدی بنا لئے گئےـ ان قیدیوں کی آزادی کے ایک سال بعد منعقد ہونے والے اس اجتماع میں قائد انقلاب اسلامی نے علاقے اور عراق کے لئے حکومت صدام کی احمقانہ اور موذیانہ پالیسیوں کی جانب اشارہ کیا جن کے نتیجے میں مشرق وسطی کے علاقے میں امریکا کو پیر جمانے اور ریشہ دوانیاں کرنے کا موقع ملا۔