تہران میں منعقدہ قرآن کے بین الاقوامی مقابلوں کی اختتامی تقریب بزرگ اساتذہ، بین الاقوامی قاریوں، قرآنی موضوعات کے محققین اور مقابلوں کے شرکاء کی شرکت سے منعقد ہوئی، تقریب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای بھی شریک ہوئے۔ 15 اپریل 2019 کو منعقد ہونے والی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے قرآن کے فہم و ادراک اور اس پر عمل آوری کو دنیا و آخرت میں بشریت کی سعادت و کامرانی کی ضمانت قرار دیا۔