رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کرمان کے 6500 شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مورخہ 6 اسفند 1397 ہجری شمسی مطابق 25 فروری 2019 کو منعقد ہونے والے سیمینار کے منتظمین سے گفتگو میں شہیدوں کو یاد کئے جانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ خطاب کرمان میں مصلائے امام علی علیہ السلام میں آج صبح جاری کیا گیا۔