رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 18 دسمبر 2018 کو فقہ کے درس خارج کے آغاز میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ایک حدیث پیش کی جس میں کسی بھی میدان میں سربراہی اور قیادت کے اخروی اثرات و نتائج کا جائزہ لیا گيا ہے اور انسان کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ کبھی بھی اونچا عہدہ یا کسی شعبے کی سربراہی حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے، ایسی کوشش صرف اس صورت میں کرے جب یہ محسوس کر لے کہ یہ اس کا فریضہ ہے۔ اسی ضمن میں رہبر انقلاب اسلامی نے یہ بھی بیان کیا کہ سنہ 1985 میں آپ نے کن حالات میں صدارتی انتخابات میں شرکت کا فیصلہ کیا۔