زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
کاموں کی انجام دہی میں جذبہ عمل اور جوش و خروش کی ضرورت

کاموں کی انجام دہی میں جذبہ عمل اور جوش و خروش کی ضرورت

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مورخہ پانچ اسفند 1397 ہجری شمسی مطابق 24 فروری 2019 کو فقہ کے درس خارج میں فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک حدیث کی تشریح کی۔ یہ حدیث کاموں اور سرگرمیوں میں جوش و خروش اور امور میں عاقبت اندیشی کے بارے میں ہے۔
اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار پر شطرنج کے نوعمر کھلاڑی آرین غلامی کی حوصلہ افزائی

اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار پر شطرنج کے نوعمر کھلاڑی آرین غلامی کی حوصلہ افزائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی شطرنج ٹیم کے نوعمر کھلاڑی آرین غلامی نے حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سے شطرنج کھیلنے سے انکار کر دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران چونکہ اسرائیل کو غیر قانونی ریاست مانتا ہے اس لئے وہاں کے کھلاڑیوں سے ایرانی کھلاڑی کسی طرح کا میچ نہیں کھیلتے۔
یوم ولادت با سعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے شعرا و مداحان اہل بیت سے خطاب

یوم ولادت با سعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے شعرا و مداحان اہل بیت سے خطاب

بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے شعرا و مداحان اہل بیت علیہم السلام تہران میں حسینیہ امام خمینی میں جمع ہوئے۔ اس دن کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شعرا و مقررین کے ساتھ ہی  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔ شعرا نے اپنا منظوم نذر...
صوبہ کرمان کے شہدا پر سیمینار کے منتظمین سے خطاب

صوبہ کرمان کے شہدا پر سیمینار کے منتظمین سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کرمان کے 6500 شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مورخہ 6 اسفند 1397 ہجری شمسی مطابق 25 فروری 2019 کو منعقد ہونے والے سیمینار کے منتظمین سے گفتگو میں شہیدوں کو یاد کئے جانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ خطاب کرمان میں مصلائے امام علی علیہ السلام میں آج صبح جاری کیا گیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کا بیان، ' انقلاب کا دوسرا قدم'، چالیس سالہ سفر کا جائزہ، مستقبل کے لئے رہنما سفارشات

رہبر انقلاب اسلامی کا بیان، ' انقلاب کا دوسرا قدم'، چالیس سالہ سفر کا جائزہ، مستقبل کے لئے رہنما سفارشات

ایران کے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ منائی گئی اور اس انقلاب نے اپنی زندگی کے پانچویں عشرے میں قدم رکھا ہے۔ اس انقلاب کے استکباری دشمن ہمیشہ اس کے خلاف باطل منصوبے بناتے رہے مگر دنیا بھر میں اس کے چاہنے والے پرامید نگاہوں سے اسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور مبہوت کن کامیابیاں حاصل کرنے میں سرفراز ہوتا ہوا دیکھتے رہے۔
اس وقت اسلامی جمہوری نظام بہترین پوزیشن میں اور امریکا کی قیادت میں استکباری محاذ حد درجہ کمزور حالت میں ہے

اس وقت اسلامی جمہوری نظام بہترین پوزیشن میں اور امریکا کی قیادت میں استکباری محاذ حد درجہ کمزور حالت میں ہے

29 بہمن مطابق 18 فروری کا دن ایران کے اسلامی انقلاب کی تاریخ میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دن شہر تبریز کے عوام نے قم کے مظاہروں کے دوران شہید ہونے والوں کا چہلم منایا جنہیں چالیس دن قبل شاہی حکومت کے ہاتھوں بے رحمی سے قتل کیا گيا تھا۔
اللہ کی معرفت حاصل کرنے کا راستہ

اللہ کی معرفت حاصل کرنے کا راستہ

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے انسٹی ٹیوٹ فار کگنیشیو سائنسز کے محققین اور عہدیداران سے ملاقات میں فرمایا کہ انسان کی علمی پیشرفت، عالم خلقت کی حیرت انگیز پیچیدگیوں اور مبہوت کن نظم کی شناخت کے نئے دریچوں کے وا ہونے پر شکر بجا لانا چاہئے کیونکہ اس سے انسان معرفت خداوندی سے نزدیک تر ہوتا ہے۔
نماز جمعہ کے خطبے، ملکی حالات کا تفصیلی جائزہ، اہم ہدایات

نماز جمعہ کے خطبے، ملکی حالات کا تفصیلی جائزہ، اہم ہدایات

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 1 اکتوبر 1999 کو تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں میں امام خمینی کی شخصیت کا جائزہ لیا اور تین اہم خصوصیات کو بیان کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے معروضی حالات پر تفیصیلی بحث کی۔ نماز جمعہ کے خطبوں کا اردو ترجمہ
فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے خطاب

فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم فضائیہ کی مناسبت سے 8 فروری 2019 کو تہران میں حسینیہ امام خمینی میں فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سنہ 1979 میں اسی دن فضائیہ کے کمانڈروں کی طرف سے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کو شجاعت، اللہ تعالی سے امید وابستہ کرنے، دشمن سے خوفزدہ نہ ہونے اور فریضے پر عمل آوری کا حقیقی مظہر قرار دیا اور فرمایا کہ اس سال 11 فروری کو جشن انقلاب اللہ تعالی کی مدد سے اور انھیں تاریخ ساز عوامل کے زیر سایہ حقیقی معنی میں دشمن شکن ثابت ہوگا اور ملت ایران کی بیداری اور گوناگوں فکری رجحان اور نظریات کے حامل تمام افراد کی شرکت سے گزشتہ برسوں سے زیادہ پرشکوہ انداز میں اس جشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
ریٹائرڈ افراد کو نوکری پر رکھنے کے امتناع سے متعلق قانون پر گفتگو

ریٹائرڈ افراد کو نوکری پر رکھنے کے امتناع سے متعلق قانون پر گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 4 دسمبر 2018 کی صبح 'فقہ کے درس خارج' کے آغاز میں ریٹائرڈ افراد کو کام پر رکھنے کے امتناع سے متعلق قانون اور کچھ ریٹایرڈ افراد کو رہبر انقلاب کی اجازت سے کام پر واپس بلائے جانے کے بارے میں ایک طالب علم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کچھ باتیں کہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے بعض ریٹائرڈ افراد کی خدمات دوبارہ حاصل کئے جانے کے علل و اسباب پر روشنی ڈالی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ