ابدی خوش نصیبی کے لیے تربیت ضروری ہے
درس اخلاق
خداوند متعال نے انسان کی تخلیق اس طرح کی ہے کہ اسے تربیت کی ضرورت ہے۔ باہر سے دوسرے بھی اس کی تربیت کریں اور اندر سے وہ خود بھی اپنی تربیت کرے۔ معنوی اور روحانی مسائل کے سلسلے میں یہ تربیت، اس کی فکری اور عقلی قوتوں کی تربیت سے مربوط ہے اور یہ تربیت، تعلیم کے ذریعے ہونی چاہیے۔ ایک دوسری...