رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علم و دانش کے میدان کے الیٹ طلبہ اور غیر معمولی علمی صلاحیت کے مالک افراد سے خطاب میں فرمایا کہ ملک بھر میں دسیوں ہزار ممتاز نوجوانوں کا مصروف عمل ہونا وطن عزیز کی حقیقی اور امید افزا تصویر کی جھلک ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے 17 اکتوبر 2018 کو دو ہزار ممتاز نوجوانوں سے ملاقات میں مستقبل کے لئے صحیح منصوبہ بندی، ایران کی علمی پیشرفت، انسانی علوم کی حدود میں توسیع، اسلامی نظام اور ممتاز علمی صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں کے درمیان سنجیدہ باہمی تعاون، الیٹ افرادی قوت کی دانشمندانہ نگرانی اور اس خزانے سے صحیح استفادہ، ملک کے الیٹ نوجوانوں کے درمیان قومی تشخص اور اعلی اہداف کی جانب رجحان کی تقویت کو ضروری قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ ایران کے حالات کی غلط، منفی اور مایوس کن تصویر پیش کرنا آج دشمن کا سب سے اہم مشن ہے لیکن فضل پروردگار سے ملک کی مجموعی صورت حال تسلط پسندانہ نظام کے ذریعے پیش کی جانے والی تصویر کے بالکل برعکس ہے۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ