مختلف عوامی طبقات سے خطاب

 مختلف عوامی طبقات سے خطاب

1 مارچ 2000 بسم اللہ الرحمن الرحیم  میں سبھی بہنوں اور بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ میں سے ہر ایک کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ بالخصوص ان لوگوں کو جو دور سے تشریف لائے ہیں، خصوصا شہدائے معظم کے خاندان والوں، معذور جانبازوں، جنگی قیدی کی حیثیت سے دشمن کی جیل میں ایک عرضہ گزارنے کے بعد آزاد ہو...
صوبہ قزوین کے شہدا پر سیمینار کے منتظمین سے خطاب

صوبہ قزوین کے شہدا پر سیمینار کے منتظمین سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ قزوین کے شہدا پر سیمینار کے منتظمین سے ملاقات میں قزوین کی جغرافیائی، تاریخی اور ثقافتی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ یہ ملاقات 5 نومبر 2018 کو ہوئی تھی اور رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب 11 نومبر 2018 کو قزمین میں سیمینار ہال میں پڑھا گيا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ  العظمی خامنہ ای نے اس خطاب میں فرمایا کہ قزوین کے علما، بزرگان اور ممتاز شہدا اسی طرح اسلامی انقلاب کی تحریک کے دوران اور پھر مقدس دفاع کے وقت سخت آزمائشوں میں قزوین کی خدمات قابل افتحار ہیں۔  (۱) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
فقہ کے درس خارج کے آغاز میں طرز حکومت کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کی بصیرت افروز گفتگو

فقہ کے درس خارج کے آغاز میں طرز حکومت کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کی بصیرت افروز گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے مورخہ 23 مہر 1397 ہجری شمسی مطابق 15 اکتوبر 2018 کو فقہ کے درس خارج کے آغاز میں فوجی افسران اور عہدیداران کے نام حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے خط (1) کی تشریح کرتے ہوئے حکام کے بعض فرائض کی نشاندہی کی اور اس خط کو اسلامی نظام کے تمام عہدیداران کے لئے سرلوحہ عمل قرار دیا۔
شہدائے پاسبان حرم کے اہل خانہ سے خطاب

شہدائے پاسبان حرم کے اہل خانہ سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مورخہ 30 مہر 1397 ہجری شمسی مطابق 22 اکتوبر 2018 عیسوی کو عراق و شام میں حرم اہل بیت کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہدائے پاسبان حرم کے اہل خانہ سے ایک ملاقات میں حالیہ برسوں میں حرم اہل بیت علیہم السلام کی حفاظت کے عمل کو عباسی دور خلافت میں ان جاں نثاروں کی قربانیوں کے مثل قرار دیا جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے سید الشہدا حضرت امام حسین کی قبر کی زیارت کی۔ آپ نے فرمایا کہ اگر اس زمانے میں ان افراد نے قربانیاں نہ دی ہوتیں تو آج حضرت امام حسین علیہ السلام کے عشق و محبت کی شوکت اس انداز سے ساری دنیا کا احاطہ نہ کرتی۔ اس عمل کا سنگ بنیاد انھیں افراد نے رکھا جنہوں نے در حقیقت حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔ آپ کے فرزند بھی ایسے ہی ہیں۔ اگر یہ افراد نہ ہوتے جنہوں نے وہاں جاکر جہاد کیا تو دشمن حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے قریب، چند کلومیٹر کے فاصلے تک آ گیا تھا۔
اربعین حسینی کے موقع پر طلبہ کی انجمنوں کی عزاداری کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کا مختصر خطاب اور دعائیہ کلمات

اربعین حسینی کے موقع پر طلبہ کی انجمنوں کی عزاداری کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کا مختصر خطاب اور دعائیہ کلمات

اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ملک بھر کی طلبہ انجمنوں نے عزاداری سید الشہدا کی۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کے عاشق طلبہ نے رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں سید الشہدا سے اظہار عقیدت کیا۔ مورخہ 30 اکتوبر 2018 کو عزاداری کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے مختصر خطاب میں نوجوانوں کے پاکیزہ قلوب، صادقانہ جذبات اور پاکیزہ ایمان کو فضل و لطف خداوندی کے نزول کا سبب قرار دیا اور اسلام و اسلامی انقلاب کے تمام اعلی اہداف و مقاصد میں ملت ایران کی کامیابی کی دعا کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے طلبہ سے خطاب

عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے طلبہ سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 13 آبان 1397 ہجری شمسی مطابق 4 نومبر 2018 کو منائے جانے والے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن سے ایک روز قبل یعنی 3 نومبر 2018 کو تہران میں حسینیہ امام خمینی میں ہزاروں طلبہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں اربعین امام حسین علیہ السلام کا ذکر کیا اور چار نومبر کو پیش آنے والے تین اہم واقعات کی جانب اشارہ کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران پر شاہی دور والا تسلط دوبارہ قائم کرنے کے لئے گزشتہ چالیس سال سے جاری امریکی سازشوں کی شکست کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ دنیا کے معتبر مفکرین کا اجماع ہے کہ امریکہ کا زوال یقینی ہے جبکہ دوسری جانب ایران اپنے بلند حوصلے، جذبہ عمل، سعی و کوشش اور محنتی نوجوانوں کی برکت سے تابناک مستقبل کی سمت گامزن ہے۔(1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ؛
تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں دسیوں ہزار رضاکاروں کے اجتماع سے خطاب، کلیدی مسائل پر گفتگو

تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں دسیوں ہزار رضاکاروں کے اجتماع سے خطاب، کلیدی مسائل پر گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک لاکھ کی گنجائش والے آزادی اسٹیڈیم میں رضاکاروں کے پرشکوہ اجتماع سے خطاب میں زور دیکر کہا کہ نوجوان ملکی مشکلات کو حل کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مورخہ 4 اکتوبر 2018 کو اپنے اس خطاب میں ملک کے موجودہ حساس حالات کا جائزہ پیش کیا۔ آپ نے فرمایا کہ امریکی چیخ پکار کرکے، گھٹیا باتیں کرکے اور بے بنیاد خیال آرائی کرکے اپنی طاقت اور ایران کے حالات کے بارے میں بالکل برعکس تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وطن عزیز کے نوجوانوں اور  عظیم الشان ملت ایران کو معلوم ہے کہ دشمن کے ترکش کے آخری تیر یعنی پابندیوں کو ناکام بنا کر امریکہ کے منہ پر ایک اور طمانچہ رسید کرنا ہے اور وہ ضرور یہ طمانچہ رسید کرے گی۔(1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ 
ایشیئن گیمز انڈونیشیا میں میڈل جیتنے والے ایرانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے خطاب

ایشیئن گیمز انڈونیشیا میں میڈل جیتنے والے ایرانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے خطاب

ایشیئن گیمز 2018 جکارتا میں الگ الگ مقابلوں میں میڈل جیتنے والے ایرانی کھلاڑیوں نے مورخہ24 ستمبر 2018 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ بے تکلفانہ اور محبت آمیز ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے کھیلوں اور مقابلوں سے متعلق بڑے اہم نکات بیان کئے۔ اس کے ساتھ ہی رہبر انقلاب اسلامی نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے پروگراموں میں ملت ایران کی پرجوش اور عقیدتمندانہ شرکت کو بامعنی عمل قرار دیا۔ آپ نے دو دن قبل اہواز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اس تلخ سانحے سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ پیش رفت اور ارتقاء کے اس سفر میں ملت ایران کو بہت سے دشمنوں کا سامنا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
ہفتہ مقدس دفاع کے موقع پر مقدس دفاع کی یادیں تازہ کرنے والی تقریب کا اہتمام

ہفتہ مقدس دفاع کے موقع پر مقدس دفاع کی یادیں تازہ کرنے والی تقریب کا اہتمام

ہفتہ مقدس دفاع کے موقع پر اور آبادان شہر کا محاصرہ توڑے جانے کی سالگرہ کی مناسبت سے کمانڈروں، جوانوں اور فنکاروں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ مورخہ26  ستمبر  2018 کو ہونے والی اس یادگار تقریب میں مسلط کردہ جنگ کے زمانے کے مجاہدین اور فنکاروں نے استقامت و مزاحمت، شجاعت و ایمان اور ایثار و شہادت سے متعلق اپنے مشاہدات و تجربات بیان کئے۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے حاضرین سے خطاب کیا (1)۔
ہفتہ حکومت کی مناسبت سے صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان سے خطاب

ہفتہ حکومت کی مناسبت سے صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان سے خطاب

ہفتہ حکومت کی مناسبت سے صدر روحانی اور کابینہ کے ارکان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 29 اگست 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے عید غدیر کا ذکر کیا ساتھ ہی اہم ترین قومی مسائل اور خارجہ پالیسی سے متعلق امور پر روشنی ڈالی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛ (1)