ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور ارکان سے خطاب، قومی یکجہتی کی ضرورت پر تاکید

ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور ارکان سے خطاب، قومی یکجہتی کی ضرورت پر تاکید

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماہرین اسمبلی کے اجلاس کے بعد اسمبلی کے سربراہ اور ارکان سے خطاب میں اس آئینی ادارے کی کارکردگی کی تعریف کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے 6 ستمبر 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر خاص تاکید کی۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛
امام خمینی نیول یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب

امام خمینی نیول یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شمالی ایران کے علاقے نوشہر میں واقع نیول سائنسز کیڈٹ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کیا۔ 9 ستمبر 2018 کو فوج کے افسران اور جوانوں سے اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے فوج کے مختلف شعبوں کے فرائض پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی قومی و علاقائی مسائل کا جائزہ لیا۔(1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ  پیش خدمت ہے؛
اسلامی نظام کے اعلی عہدیداران اور وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب

اسلامی نظام کے اعلی عہدیداران اور وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب

پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت 17 ربیع الاول کی مناسبت سے اسلامی نظام کے اعلی عہدیداران اور بتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 4 آذر 1397 ہجری شمسی مطابق 25 نومبر 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر فرمایا کہ بشریت کی سعادت و نجات کا واحد راستہ دین اسلام اور نور قرآن کا اتباع ہے۔ آپ نے مسلم اقوام میں روز افزوں اسلامی بیداری اور استقامت کے جذبے کا ذکر کیا اور اس مبارک پیشرفت پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سراسیمگی کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ایک نمونہ عمل کے طور پر اسلامی انقلاب ملت ایران کی چالیس سالہ استقامت و مزاحمت کے نتیجے میں آج پاکیزہ اور تناور درخت بن چکا ہے جس پر ماضی کی طرح آئندہ بھی امریکہ اور صیہونی حکومت کی خباثت آلود سرگرمیوں اور دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا بلکہ وہ یقینا شکست سے دوچار ہوں گے۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
حجاج کرام کی خدمات انجام دینے والے اداروں کے عہدیداروں سے خطاب

حجاج کرام کی خدمات انجام دینے والے اداروں کے عہدیداروں سے خطاب

حجاج کرام کی خدمات انجام دینے والے اداروں کے عہدیداروں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 16 جولائی 2018 کو ہونے والی ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے حجاج کی خدمت کو ایک بڑی سعادت قرار دیا اور ضروری ہدایات دیں۔(1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
امام حسین علیہ السلام کیڈٹ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب

امام حسین علیہ السلام کیڈٹ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جو مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر بھی ہیں مورخہ 30 جون 2018 کو امام حسین علیہ السلام کیڈٹ یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اسلامی جمہوریہ کی موجودہ قوت و طاقت اور علاقائی و عالمی پوزیشن کو بیان کیا اور ملک کو مزید آگے لے جانے کی ضرورت پر زور دیا دیا ہے۔ (1)
عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداران سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر تاکید

عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداران سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر تاکید

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداران سے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ عدلیہ پر عوام کو اتنا اعتماد ہونا چاہئے اور یہ اطمینان ہونا چاہئے کہ اگر کہیں ان کی حق تلفی ہوئی ہے تو عدلیہ سے رجوع کرتے ہی وہ اپنا حق حاصل کر لیں گے۔22  جون 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیا کہ عدلیہ اپنی سرگرمیوں اور اقدامات سے عوام کو آگاہ رکھے۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ
پارلیمنٹ کے ارکان اور کارکنان سے خطاب

پارلیمنٹ کے ارکان اور کارکنان سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ  العظمی خامنہ ای نے مورخہ 20 جون 2018  کو پارلیمنٹ کے ارکان سے خطاب میں قانون سازی اور نگرانی کے موضوع پر رہنما گفتگو کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ملکی حالات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے ذمہ داریوں کو گوش گزار کیا۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛
عید فطر کے دن اسلامی نظام کے عہدیداروں اور اسلامی ممالک کے سفیروں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

عید فطر کے دن اسلامی نظام کے عہدیداروں اور اسلامی ممالک کے سفیروں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

عید فطر کے دن اسلامی نظام کے عہدیداروں، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ 15 جون 2018 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں عید کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر تاکید کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش  خدمت ہے؛
نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہما السلام کے یوم ولادت کے موقع پر شعرا و ادبا سے خطاب

نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہما السلام کے یوم ولادت کے موقع پر شعرا و ادبا سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہما السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے شعرا و ادبا سے خطاب میں فارسی شاعری کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ عفت کلام کے زاوئے سے آپ نے فارسی اور عربی شاعری کا تقابلی جائزہ لیا۔ 30 مئی 2018 مطابق 14 رمضان المبارک کی شب ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اہم اور کلیدی قومی مسائل پر شعرا کی توجہ اور فن شعر کی مدد سے ان مسائل کو بیان کئے جانے پر زور دیا۔ (۱) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛
حسینیہ امام خمینی میں طلبہ کے اجتماع سے خطاب، ملکی مسائل پر بڑی صراحت کے ساتھ گفتگو

حسینیہ امام خمینی میں طلبہ کے اجتماع سے خطاب، ملکی مسائل پر بڑی صراحت کے ساتھ گفتگو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹی طلبہ کے اجتماع سے خطاب میں انقلاب، اسلام، اسلامی نظام، انقلابی اقدار، نوجوانوں کی ذمہ داریوں، قومی مسائل جیسے گوناگوں موضوعات پر بہت تفصیل سے گفتگو کی۔ ماہ رمضان المبارک میں 28 مئی 2018 کو تہران کے حسینیہ امام  خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی سے طلبہ کی ملاقات میں پہلے بعض طلبہ نے اپنے نظریات بیان کئے اور متعدد مسائل پر تنقیدیں کیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے تنقید کے جذبے کی تعریف کی اور اسے اہم اور کلیدی مسائل میں نوجوانوں کی دلچسپی کا شاخسانہ قرار دیا۔ (۱) رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛