نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسب معمول مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس میں عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں اہم ترین قومی مسائل، سیاسی، سماجی، ثقافتی و اقتصادی امور پر روشنی ڈالی۔ یہ تقریر 1 فروردین 1396 مطابق 21 مارچ 2017 کو ہوئی۔ (1)