18 فروری 1978 کی تاریخ اسلامی انقلاب کے سلسلے میں خاص اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے چالیس دن قبل 8 جنوری 1978 کو مقدس شہر قم کے عوام نے تاریخی قیام کیا۔ عوام پر شاہی حکومت نے وحشیانہ انداز میں حملے کئے جن میں متعدد افراد شہید ہو گئے۔ اس سانحے کے چالیس دن بعد مشرقی آذربائیجان میں واقع شہر تبریز کے عوام نے شہدا کا چہلم منانے کے لئے قیام کیا۔ تبریز کے عوام کے اس اقدام نے انقلابی تحریک کو مہمیز کیا اور انقلاب تیزی سے آگے بڑھا۔ اس تاریخی قیام کی مناسبت سے اس سال بھی 18 فروری 2018 کو صوبہ مشرقی آذربائیجان اور شہر تبریز کے عوام نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛