رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ 23 مئی 2018 کو مقننہ، مجریہ اور عدلیہ کے سربراہوں نیز اسلامی نظام کے عہدیداران اور کارگزاروں سے ملاقات میں ملت ایران اور اسلامی جمہوری نظام سے امریکہ کی بنیادی، دائمی اور گہری دشمنی کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ عہدیداران اگر اپنے فرائض پر صحیح انداز میں عمل کرتے ہیں تو اس حالیہ مسئلے میں امریکہ کی شکست یقینی اور بالکل طے ہے۔
تہران کے حسینیہ امام خمینی میں 7 رمضان المبارک کو اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے دو کلی موضوعات؛ 'امریکہ، ایٹمی ڈیل اور یورپ کے سلسلے میں مناسب طرز عمل' اور 'ملک کے اندر اقتصادی مسائل کو حل کرنے والے اقدامات کے لازمی تقاضوں' کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایران اور مغرب کے روابط کے سلسلے میں کئی عبرت آموز تجربات کا ذکر کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ کے ساتھ ایٹمی معاہدہ جاری رکھنے کے لئے ضروری گیرنٹی کی بھی تشریح کی۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛