رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 9 جنوری 2019 کو مقدس شہر قم کے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران سے امریکہ اور استکبار کی دشمنی کی بنیادی وجہ کو نظر انداز کرنے اور اس سلسلے میں تساہلی سے اجتناب کی ضرورت پر زور دیا۔ 9 جنوری 1978 کے اہل قم کے تاریخی قیام کی مناسبت سے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں قم کے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ انقلاب کی ماہیت و حقیقت اور انقلاب کے اصولوں اور اہداف سے ملت ایران کی وفاداری اور عوام کی شجاعت اس عمیق اور دائمی دشمنی کی اصلی وجہ ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے معروضی حالات میں حکام اور عوام کے بنیادی فرائض پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ عوام بالخصوص کمزور طبقات کی معیشتی مشکلات پر توجہ مرکوز کرنا اس وقت حکام کی سب سے اہم ذمہ داری ہے اور عوام اور حکام کو چاہئے کہ مل کر اپنی ہوشیاری سے امریکہ کی پابندیوں کو مقدس دفاع کے دور کی طرح ایک بار پھر شیطان اکبر کی بے مثال شکست میں تبدیل کر دیں۔
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے: